ہر آنےو الے دن سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منافقت سے پردہ اٹھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نئی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو پر سیاسی مخالفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں! مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے! میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو پبلک نہیں کر سکتا! جس پر مخاطب شخص کہتا ہے کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، یہ میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ بڑے اہم ہیں!
عمران خان کی ویڈیو لیک جاری ہونے کے بعد رہنما پاکستان پیپلزپارٹی وسینیٹر شیری رحمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش کرتے ہوئے پائے گئے، نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں! مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے کہ صحیح اور غلط میں فرق نا کریں!
ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ: ہر آنے والے دن کے ساتھ عمران خان کے دوہرے معیار اور منافقت سے پردہ اٹھ رہا ہے! وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے! عمران خان عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے! جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ تیار کیا گیا!
ایک اور پیغام میں شیری رحمن کا کہنا تھا کہ یہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کیلئے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملک کا وزیراعظم دعویٰ کر رہا ہے کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں! عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیو لیگ پر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: عمران خان ایک فراڈیا ہے!