ہماری جمہوریت لوگوں کی بہنوں، بیویوں تک پہنچ گئی ہے: اطہر کاظمی

athar-kazmi-gill%20baby%20in%20jail.jpg


معروف تجزیہ کار و صحافی اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ اپنے باپ کو جیل میں ملنے جایا کرتے تھے، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جب کل کو اس بچے کی حکومت ہو گی تو 6،6 ماہ کے بچوں کو بھی ان کی ماؤں سے دور کر دیا جائے گا؟

اطہر کاظمی نے گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش آئے واقعے پر کہا کہ بلاول بھٹو اپنی ماں محترمہ شہید بےنظیر بھٹو کے ساتھ اپنے والد کو جیل میں ملنے جایا کرتے تھے انہوں نے یہ سب کچھ دیکھ رکھا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جب اس بچے کی حکومت ہوگی تو لوگوں کی بہنیں بیٹیاں اور کمسن بچیاں بھی اٹھا لی جائیں گی۔


ان کا کہنا تھا کہ ہماری جمہوریت لوگوں کی بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس خاتون کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی ہے۔ کوئی یہ ہی بتا دے کہ آخر اس بچی کا کیا قصور تھا جسے اس کی ماں سے الگ کر کے رکھا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1557781345694367746
اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے خود کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ جب ان کے بچے کی حکومت ہو گی تو 6،6 ماہ کے بچوں والی ماؤں کو بھی گھروں سے اٹھوا لیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جمہوریت ہے، یہ آصف زرداری، بلاول، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی سمیت فرحت اللہ بابر اور رضا ربانی کی بھی جمہوریت ہے اور جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوکچھ ہوا دیکھ کر دکھ ہوا کیونکہ یہ ٹک ٹاک کا دور ہے اور لوگ آپ کو یہ چیزیں بھولنے نہیں دیں گے وہ آپ کو یاد کراتے رہیں گے جو کچھ آپ کر رہے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jis ke baap ne apni bv or oos ke bhaion ko merwa dia.. wohi gnada khoon iis ki ragon main bhi hai

ye sharam haya se aari insan zardari ka beta hai...
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
باجوے اور پی ڈی ایم کی جمہوریت سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے ۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جمہوریت پندرہ سال کی ہو گئی ہے اس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے