ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے،احسن اقبال ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار

9ahsaniqbal.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے، وضاحت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے، میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بھی اس کی وضاحت کردی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحران کا حل فوری، صاف اور شفاف انتخابات ہیں کیونکہ 2018 کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے، ہم نے ایم کیو ایم سے بھی یہ بات کی ہے پاکستان کے مسائل کو کوئی ایک لیڈر، ایک ادارہ یا ایک جماعت تنہا حل نہیں کر سکتی۔


پاکستان کو درپیش سیاسی، سفارتی اور معاشی چیلنجز کا حل یہی ہے کہ ہر محب وطن آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ملکی سلامتی اور ملکی مفادات کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے جامع سیاست کرے۔

واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی باقاعدہ تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے ڈیل کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے کہا اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اس سے ثبوت مانگیں، یہ سب افواہیں ہیں، جتنی کم بات کی جائے بہتر ہوگا، ہر شام ٹی وی پر بات کی جاتی ہے اسٹیبلشمنٹ نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، اسٹیبلشمنٹ کو اس بحث سے باہر رکھیں، فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، اور اس کے احکامات کا پابند ہے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
فوج بھی تبھی مداخلت کر سکتی ہے
جب سامنے بھٹو نواز جیسے انھیں کے پالتو
بیٹھے ہوں یا زرداری جیسے پرشوٹر لیڈر ہوں - خان کے ہوتے ہوے اسٹیبلشمنٹ
مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتی
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
فوج بھی تبھی مداخلت کر سکتی ہے
جب سامنے بھٹو نواز جیسے انھیں کے پالتو
بیٹھے ہوں یا زرداری جیسے پرشوٹر لیڈر ہوں - خان کے ہوتے ہوے
مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتی
- خان کے ہوتے ہوے
مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتی
? ? ? ?​
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Shareefon aur establishment ki mili Bhagat se ye dgispr ka Bayan aya hai. Lagta kuch yun hi hai. Kiunk deal ki news confirm ho jaye to establishment aur shareef dono nangay ho jayenge. Agar to Shareefon ko relief milta hai to that means deal hai very simple. Baqee sab kahani choro.
 

Typhoon

Senator (1k+ posts)
Ahsan Iqbal ka IQ level intehai low he, aur ye aik intehai lalchi, ghatya aur jhuta shakhs he.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
LOLZZZ Ahsan Iqbal Statement is just like Angoor kathay hai, otherwise Mian Sanp can't play without a fixed match.