ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن ۔۔۔نواز شریف

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
11709641_495199850646893_3781965902813351931_n.jpg


ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن ۔۔۔نواز شریف

یار کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔۔۔یہ کیا بات ہے کہ بات بات پر لیڈر بدلنے کے مشورے دیتے رہتے ہو۔۔
ہم نے جب ایک بار میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ دے دیا تو دیدیا اب تادم مرگ یہ ہاتھ انہی کے ہاتھوں میں رہے گا اسے ہم کسی کے کہنے پر ہر گز ہر گز نہیں چھڑائیں گے ۔۔۔محبت بھی کوئی چیز ہوتی ہے وفا بھی کوئی شئے ہوتی ہے عشق بھی کوئی معنی رکھتا ہے ۔۔۔
اور ہاں تم
لوگ جتنے بھی دلائل دیتے ہو ہمیں اپنے پیارے راج دلارے لیڈر سے متنفر کرنے کیلئے وہ ہماری نظروں میں پرکاہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتے ۔۔ہم اسے ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے اڑادیتے ہیں ۔۔۔بلکہ بسا اوقات ہم انہیں سنتے ہی نہیں بلکہ بنظر حقارت دیکھ کر گذر جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
آخر تمہارے دلائل میں وزن ہی کتنا ہے کہ ہم انہیں مان لیں آئیئے جائزہ لیتے ہیں تم ہمیں کن کن ٹٹھ پنجی دلائل سے میاں صاحب سے برگشتہ کرنے کی کوشش کرتے ہو۔۔۔
تم کہتے ہو۔۔۔
ٌَّ۔۔۔۔۔ اس نے ایک جرنیل کی گود میں جنم لیا۔۔۔۔۔۔
تو کیا ہوا میری جان جنم تو کسی کی گود میں بھی لیاجاسکتا ہے ۔۔۔کیا وہ گود اس کے ساتھ چمٹ تھوڑی جاتی ہے ۔۔۔اس کا اپنا کردار اسے قابل تقلید اور لائق نفرین بناتا ہے ۔
۔۔۔۔۔ اگر ضیاٗ کا سہارا نہ ملتا تو آج بھی ایک لوہار ہوتا اور کہیں بیٹھ کر سرئیے کے راڈ فروخت کررہا ہوتا۔۔۔۔
بھائی سہارا تو سہارا ہوتا ہے جہاں اور جیسا بھی مل جائے لے لینا چاہیئے ۔۔۔۔اگر ہر بڑے آدمی کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ قابل قبول ہے تو میاں صاحب کی کامیابی کے پیچھے ایک جرنیلی ہاتھ سے نفرت کیوں ؟
۔۔۔۔۔۔اس نے کرپشن کی پیسہ بنایا اور یہ پیسہ بعد ازاں ملک سے باہر بھیجا، وہاں کاروبار کیا اور جائیداد خریدی۔۔۔۔۔۔۔
کیسا کرپشن بھائی کیسا کرپشن ؟
کیا اس تم لوگ خدا کی رضا کیلئے تجارت اور سیاست کررہے ہو ؟ تم بھی تو کوئی نہ کوئی فائدہ ہی کھوج رہے ہو۔۔تو اگر میاں صاحب نے اپنا فائدہ لیا تو کیا برا کیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔تم کہتے ہو اس نے موٹر وے کو اپنے فائدے کیلئے سو کلومیٹر لمبا کیا ۔۔۔۔۔
تو کیا ہوا ۔۔۔کیا سو کلومیٹر لمبا ہونے سے موٹر وے کی خوبصورتی میں کوئی فرق آیا؟ نہیں نا۔۔۔تو پھر اعتراض کیوں ؟
کیا سو کلومیٹر لمبا ہونے سے موٹر وے کی شان میں اضافہ نہیں ہوا ؟ کیا اس کا رعب اور دبدبہ زیادہ نہیں ہوا؟ کیا تم لوگوں کو ایک بہتر سڑک پر زیادہ دیر تک سفر کرنے کا موقع نہیں ملا؟
ملا نا۔۔۔تو پھر اعتراض کیسا۔۔۔۔
زیادہ سے زیادہ بھی میاں صاحب نے اس موٹر وے سے کچھ کمایا ہوگا تو یہی سو پچاس کروڑ کمائے ہوں گے ۔۔۔تو کیا یہ بہت بڑا بلنڈر ہے ؟ کیا میاں صاحب کو سیاسیت کرنے کیلئے خرچے نہیں کرنا پڑتے اور کیا انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔۔کیا زندہ قومیں اپنے لیڈروں کی سہولیات کا خیال نہیں رکھتیں ؟
تم سب اپنے بچوں کیلئے سو پچاس جمع کرنے کی کوشش کرتے ہو ۔۔تو اگر میاں صاحب نے کیا تو کیا برا کیا ۔۔۔کیا اس کے بچے نہیں ہیں ؟ کیا ا س کے پوتے پڑپوتے نہیں ہیں ۔۔۔۔؟تو اگر میاں صاحب نے مختلف منصوبوں سے سو دو سو کڑوڑ منہا کرکے اپنا خرچہ پانی الگ کیا تو کیا برا کیا ۔۔۔۔کیا کوئی بھی ٹھیکیدار ایسا دیکھا ہے جو سو فیصد پیسہ پروجیکٹ پر لگاتا ہو؟ تم ان ٹھیکیداروں کو سلام بھی کرتے ہو اور انہیں عزت بھی دیتے ہو ۔۔۔تو میاں صاحب نے بھی اگر یہی کچھ کیا تو قابل گردن زنی کیوں ٹھہرا۔۔۔۔
اور ہاں کیا تم علامہ اقبال کو اپنا قومی شاعر قرار نہیں دیتے ؟
کیا انہوں نے یہ نہیں کہا ہے کہ ہر ملک ملک ماست کہ ملک خدائے ماست۔۔۔ کہ ہر ملک جو میرے خدا کا ملک ہے وہ بحیثیت مسلمان میرا بھی ملک ہے ۔۔۔تو میاں صاحب نے اگر اپنی دولت بیرون ملک بھیجی ۔۔۔کیا برا کیا۔۔۔کیا علامہ اقبال کے شعر پر عمل کرنا گناہ ہے ؟ اگر گناہ ہے تو پھر اسے اپنی کتابوں سے باہر کیوں نہیں نکال دیتے ،،، اسے اپنا قومی شاعر کیوں سمجھتے ہو؟
۔۔۔۔۔تم کہتے ہو میاں صاحب نے اپنی برادری اپنا قبیلہ اور اپنا خاندان کار حکومت پر پر مسلط کیا۔۔۔۔۔
کیا ہوگا ۔۔۔مگر اس میں برائی ہی کیا ہے ۔۔۔کیا میاں صاحب کو پرائیوں نے دکھ نہیں دیئے ؟ کیا وہ اب بھی پرائیوں پر اعتبار کرکے غلطی نہیں کریں گے ؟ اور یہ اپنے کیا وہ ہندوستان سے لایا ہے ؟ نہیں نا۔۔۔یہ بھی پاکستانی ہی ہیں نا ۔۔۔تو پھر اعتراض کاہے کا۔۔۔۔؟
۔۔۔۔تم کہتے ہو ۔۔۔روئوف کلاسرا جیسے صحافی روز میاں صاحب کی میگا سکینڈلز کی کہانیاں سامنے لارہے ہیں اور وہ اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔۔۔۔
بھائی یہ کہانیاں ہیں ۔۔۔میں نے جب سے میاں صاحب کے دست شفقت پر بیعت کیا ہے میں نے قسم کھائی ہے کہ جب تک آسمان سے کوئی ہاتف غیبی ندا نہیں دے گا کہ میاں صاحب نے یہ بلنڈر کرلیا ہے تب تک میں نے نہیں ماننا۔۔۔یہ صحافی مفت میں اپنا خون جلارہے ہیں ۔۔۔میاں صاحب آخر انسان ہیں کوئی فرشتہ نہیں ۔۔۔اس کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے ۔۔۔اس کی بھی ضروریات ہیں ۔۔۔جتنی بڑی شخصیت ہوتی ہے اتنی ہی بڑی اس کی ضروریات بھی ہوتی ہیں ۔۔۔ تو اگر میاں صاحب مختلف منصوبوں سے کچھ مال پانی بنا بھی لیتا ہے تو یہ کونسی بڑی بات ہے ۔۔۔۔سو
لگے رہو بھائییو۔۔۔۔میرا لیڈر کل بھی نواز شریف تھا آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا ۔۔۔تمہارا پروپیگنڈہ میری عقیدت کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔۔۔اور ہاں روف کلاسرہ کو بتادو۔۔۔۔کرپشن فری لیڈر تیسری دنیا کے نصیب میں نہیں ہوتے ۔۔۔

 
Last edited:

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
ایسی دھڑکن سے بہتر ہے کہ دھڑکن ہی نہ ہو جو گونگی بھری اورسن ہی نہ سکے اور دیکھ بھی نہ سکے بول بھی نہ سکے.....
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
...کون کہتا ہے نواز شریف وعدے پورے نہیں*کرتا

[video]https://www.facebook.com/Ex.PMLnSupporters/videos/495130257320519/[/video]
 

459zaman

Banned
jitni bateeb tum ni ki hai main tum hare sath 100000% agree kerta hon mager is aayeni main imran ko dekh lo to PTI bhi bohat sermindah hogi .......anie wale waqt main PTI PPP or PML ka dosrah nam hoga
 

459zaman

Banned
نواز مودی سے ملاقات میں ملک کے مفا دات کو نظر انداز کیا گیا ۔ بھارت نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ۔ نریندر مودی نے ڈھاکہ میں پاکستان توڑنے کا اعترافِ جرم کیا ہے ۔ نواز شریف نے مذاکرات میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کو پسِِ پشت ڈال دیاہے ۔ ایسے مذاکرات لاحاصل ہوں گے جن میں کشمیر کے مسئلے اور قومی سلامتی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ہو
 

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
There is a famous quote by Alexander the great fits on this post and our country...

An army of sheep led by a lion are more to be feared than an army of lions led by a sheep.