"ہمیں ویڈیوز نہیں اپنی کارکردگی دکھاؤ، اپنا منشور بتاؤ"

16deepfakevcarcha.jpg

ویڈیو کارڈ رب کے عذاب کو دعوت! مذہب کارڈ کے بعد اب باضابطہ طور پر ویڈیو کارڈ کا چرچا ہے اور اس کے لئے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے کہ عمران خان کی کچھ مبینہ نامناسب
ویڈیوز آ رہی ہیں۔

اس کا پس منظر جان لیجئے

سوشل میڈیا کے اس دور میں کسی بات پہ مٹی ڈالنا ممکن نہیں رہا تمام حوالے اور ثبوت موجود ہوتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جب ایک جج صاحب کی ویڈیو ریلیز ہوئی تو محترمہ مریم نواز صاحبہ کے حوالے سے یہ بیان آیا کہ ان کے پاس اور بہت سی ویڈیوز ہیں۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تو ان نے اس امر کی تصدیق کی ( کلپ میڈیا پر موجود ہے )۔ اس کے بعد ان کے شوہر نامدار کیپٹن صفدر کا بیان سامنے آیا کہ عنقریب ایک سینما سکوپ فلم آنے والی ہے جو دیکھی نہ جا سکے گی۔

انیق ناجی نام کے ایک صحافی نے اپنے وی لاگ میں دعوی کیا کہ عمران خان کی پہلی ویڈیو تیار ہے اور اس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے انیق ناجی نے اس کے بعد تحریک انصاف کی ایک خاتون وزیر کی تصویر بھی دکھا دی۔ سوال یہ ہے کہ بلا تحقیق ایک خاتون جو کسی کی بیٹی اور بہن ہے اور ایک ماں بھی اس کی تصویر جاری کرنا اور دعوی کرنا کہ اس کی ویڈیو آ رہی ہے کیسا لگتا ہے؟

موجودہ صدی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے عروج کی صدی ہے اس انداز سے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں کہ بالکل اصلی کا گمان ہو اور چرچا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے عمران خان کی کچھ نامناسب ویڈیوز تیار کر لی گئی ہیں اور وہ ایک ایک کر کے مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔

چلیں عمران خان تو آپ کا سیاسی حریف ہے لیکن آپ اسے نیچا دکھانے کو جن معزز خواتین کے چہرے استعمال کریں گے کیا وہ اور ان کے خاندان والے زندہ رہ پائیں گے ؟ دوسری جانب سے پتہ چلا کہ عمران خان کو ان کے دوستوں نے دوسری جانب کے کچھ شرفاء کی اصلی ویڈیوز پیش کیں مگر عمران خان نے اس گند میں پڑنے سے انکار کر دیا۔

اب آپ تصور کر لیجئے کہ اس ملک میں بے حیائی کا کیسا طوفان آنے والا ہے اور معاشرہ کس قدر ابتری کا شکار ہو جائے گا۔ ہم تماش بین ایسے ہیں کہ آدھا پاکستان ان ویڈیوز کے انتظار میں ہے اور لنک مانگے جا رہے ہیں ، ہر انسان خطا کا پتلا ہے فرشتہ ہونے کا دعوی یہاں کس کو ہے اور پھر اہل اقتدار ہوں یا اسٹیبلشمنٹ شراب و شباب تو یہاں عام ہے اور منصب کا تقاضا سمجھا جاتا ہے ۔ شاید ہی کوئی رات خالی ہوتی ہو جب ان بڑوں کی محفلوں میں جام سے جام نہ ٹکرائے اور داد عیش نہ دی جائے۔

رب کعبہ کی قسم پانچ سالہ دور اقتدار میں ایسے ایسے مناظر دیکھے کہ الامان والحفیظ ۔ میرا رب ہمارے سارے عیب ڈھانپ کر ہمیں زمانے کی نظر میں معزز دکھاتا ہے۔

تو اے میرے دوستو !

جو کچھ ہونے جا رہا ہے کیا یہ میرے رب کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف نہیں ؟ کیا اس جابر و قہار کو کھلا چیلنج نہیں جو ستار العیوب ہے جو ہمارے سیاہ کرتوتوں پر اپنی رحمت کا پردہ ڈال دیتا ہے۔ کیسی بد بختی ہے کہ رب ہمارے عیب ڈھانپتا ہے اور ہم سارے پردے نوچ کر اپنے من اور تن کی ساری غلاظتیں دنیا کو دکھانے چلے ہیں۔ جب اس حمام میں سب ننگے ہیں تو پھر واویلا کیسا۔

سیاستدانوں کی تو چھوڑیں میں اور آپ جو زمانے کی نظر میں معزز بنے پھرتے ہیں اللہ کے کرم نے ہی ہمارے پردے رکھے ہیں ورنہ ہم کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں، دعوے سے کہتا ہوں کہ اللہ نہ کرے یہ سلسلہ ایک بار شروع ہو گیا تو پھر کوئی نہیں بچے گا، نہ کوئی حاکم نہ محکوم ، نہ وزیر نہ مشیر، نہ کوئی منصف نہ سالار ، نہ بڑے بڑے بیورو کریٹ اور نہ بڑے بڑے دانشور ۔ خدارا! ابھی بھی وقت ہے توبہ کیجئے آپ کی خلوت کے لمحات آپ کا اور آپ کے رب کا معاملہ ہے اور جب اس نے آپ کے آلودہ تن کو ڈھانپ رکھا ہے تو عذاب الہی کو دعوت مت دیجئے۔

اور آے عوام الناس! آ ئیے مل کر اس ویڈیو کارڈ کو مسترد کر دیں ، ویڈیوز تیری ہوں یا میری ،اصلی ہوں یا جعلی ، ان سے بریت کا مظاہرہ کر دیں، اعلان کر دیں کہ ہمیں نہیں دیکھنی یہ غلاظت۔ آؤ اپنے اپنے لیڈروں سے کہہ دیں کہ، اپنے گندے کپڑے سر بازار بیٹھ کر مت دھونے لگو۔ آؤ ان سے کہہ دیں کہ ہمیں ویڈیوز نہیں اپنی کارکردگی دکھاؤ، اپنا منشور بتاؤ۔

آئیے مل کر اجتماعی توبہ کر لیں کہ اللہ جو غفار بھی ہے اور ستار بھی ہمیں معاف فرما دے اور فطرت کا قانون اٹل ہے فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے ،کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف کبھی نہیں یعنی Absolutely not۔

تحریر: عامر عثمان عادل
 

ashahid786

MPA (400+ posts)
کسی نے مریم کی ایک نیم برہنہ ڈانس کی ویڈیو کا ٹریلر جاری کر دیا ہے اسلیے تو نانی 480 کل رو رہی تھی کہ میں اس دھندے میں نہیں ہوں۔
Yes I can testify to that. I got my copy from a connection today. It does look very real but then I am not a technology man.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Yes I can testify to that. I got my copy from a connection today. It does look very real but then I am not a technology man.

یہ وردی والے بیشرم جو خان کو دھمکی دے رہے ہیں کہ ایکسلیریٹر پہ دباؤ کم کرو ورنہ تمھاری وڈیو ریلیز کر دینگے تو یہ گدھے فوجی بھول گئے کہ انکے جرنیل بچ جائینگے کیا؟ جعلی وڈیو بنانا کونسا مشکل کام ہے؟
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مریم اور اسکے حواری جعلی ڈیپ فیک وڈیوز کو تحفہ اپنے گھر والوں اور پٹواریوں کو بطور عیدی دینے کا دعوا کر رہے ہیں ، ، مریم اپنا گندی وڈیوز کو شوق پورا کر لے ، کیا فرق پڑتا ہے، اور مافیا سے کیا توقع ہو سکتی ہے
پی ٹی آئی والوں نے جوابا انکی مبینہ اصلی وڈیوز کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا خواہ جو بھی ہو جائے ،،،