ہم تینوں اس انسان (احمدنورانی)کی کمزوری نہیں ہیں، عنبرین فاطمہ

ambreen113.jpg


مجھےمیرےشوہرسےاب بالکل الگ ہوکرہی دیکھاجائےاور یہ سمجھ لیاجائے کہ ہم تینوں اس انسان کی کمزوری نہیں ہیں۔عنبرین فاطمہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کرنیوالے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ جو کچھ روز قبل نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بنی تھی، حملے کے بعد عنبرین فاطمہ تنقید کی زد میں رہیں جس کی وجہ انکا احمد نورانی سے رشتہ تھا، اسکے بعد عنبرین فاطمہ سے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی گئیں، اسکے احمد نورانی سے رشتے پر سوالات اٹھائے گئے جس پر عنبرین فاطمہ نے خاموشی توڑدی

عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہم پہ ہوئے اٹیک کو مجھے دی جانے والی طلاق کے جھوٹے اور بےبنیاد دعوے کے پیچھےلیجانے کے مقاصد تاوقت میری سمجھ سے باہر ہیں،کوئی بھی لڑکی اتنی بےشرم نہیں ہوسکتی کہ اسکو طلاق ہوچکی ہو اور وہ دعوی کرے کہ مجھے طلاق نہیں ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1464797935678464005
عنبرین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس لمحے تک بھی نہ تین حرف بولے گئے ہیں نہ ہی کبھی کوئی ڈیورس پیپرز ریسیو ہوئے ہیں،اختلافات علیحدگی نہیں ہوتے،باقاعدہ پروسیجر کےتحت شرعی رشتہ ختم کرناطلاق کہلاتی ہے۔

خاتون صحافی کا مزید کہنا تھا کہ طلاق نہ ہونے کےباوجودمیں گزارش کرتی ہوں کہ مجھےمیرےشوہرسےاب بالکل الگ ہوکرہی دیکھاجائےاور یہ سمجھ لیاجائے کہ ہم تینوں اس انسان کی کمزوری نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1464797941261025284
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرےخلاف جومیرے اپنے گندی مہم چلارہے ہیں اسکا حصہ نہ بنیے۔مجھ پہ دو معصوم جانوں کی پرورش اور انکے اچھے مستقبل کی ذمہ داری ہے اسے نبھانے دیں۔

عنبرین فاطمہ نے کہا کہ کچھ فیصلے اللہ کی عدالت پہ چھوڑ دئیے جانے چاہیں میرے ساتھ مجھ پہ اٹیک ہونے کے بعد جو کچھ کیا گیا ہے میں نے اللہ کی عدالت پہ اس فیصلے کو چھوڑ دیا کیونکہ اس سے زیادہ ذلت کوئی ہونہیں سکتی کہ کسی لڑکی کو اپنے میریٹل سٹیس کے حوالے سے صفائیاں دینی پڑیں۔

انکا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کےلیے بطور ماں فیصلےکرنے ہیں جو میرا حق اور ذمہ داری ہیں جسکو جو کہنا ہے کہتارہے میرے فیصلوں کو مجھ پہ ہوئے اٹیک سے جوڑتا رہے یا سازش کہتا رہے۔

عنبرین فاطمہ نے کہا کہ میں اس وقت اس لمحے تک احمد نورانی کے نکاح میں ہوں، سمجھ سے باہر ہے کہ کس قسم کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب میں مشکل میں ہوں۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
There is something fishy and dodgy going in there. Both Husband and wife seems to be "aik hi thaali ke chatte batte". Fuck Pakistani journalists, they are lowest of the low.