ہم نے آئی ایم ایف کے منہ پر اسٹیٹ بینک ہی مار دیا : ارشاد بھٹی

nawazzz.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ میں کہا کہ نوازشریف جن کی بیماری یہاں تو رپورٹس میں ثابت کر دی گئی مگر اس بات کا بھی ثبوت موجود تھا کہ انہوں نے گزشتہ17 سال سے یہاں کوئی علاج نہیں کرایا تھا مگر حکومت نے کمال مہربانی کر کے انہیں دوسری بار ملک سے باہر بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹ کسی چھوٹے موٹے ملزم یا مجرم کو نہیں مل سکتی مگر ان کیلئے دوسرے شہروں سے ڈاکٹروں کو بلایا گیا ایئرایمبولنس آ گئی اور رپورٹس تیار ہو گئیں جن کے بعد عدالت نے انہیں ملک سے باہر بھیجنے کی اجازت دے دی۔ ارشاد بھٹی نے حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جس میں بڑے مجرموں کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور چھوٹوں کو سزا ملتی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ وہ اسحاق ڈار کو واپس لائیں گے اور برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کریں گے لیکن ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ حکومت نے تو نواز شریف، حسن و حسین نواز، سلیمان شہباز، ناصر بٹ، علی عمران کو بھی واپس لانے کے دعوے کیے تھے مگر آج تک کوئی واپس نہیں آیا۔

تجزیہ کار نے بتایا کہ ہمارے ملک کا لندن سے کوئی معاہدہ ہی نہیں بھارت کا لندن سے معاہدہ موجود ہے مگر وہ بھی اپنے 500 مجرموں میں 28 سال میں سے کسی ایک کو وطن واپس لا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو واپس نہیں لا سکتا۔ نواز شریف کو قانونی مسائل ضرور درپیش ہیں مگر ان کے پاس بہت سارے آپشن بھی ہیں۔


انہوں نے ایک نیوز رپورٹ کا حوالہ دیا کہ پارلیمنٹ کے 100 سے زائد ارکان کے اثاثے 35ارب روپے ہیں وہ نہ تو ٹیکس دہندگان میں شامل ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی کو ٹیکس ادا کیا بلکہ وہ تو ایف بی آر میں رجسٹر ہی نہیں ہیں۔ ارشاد بھٹی نے بتایا کہ یہ منی بجٹ اس لیے لایا جا رہا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بجٹ منظور کروا کر لائیں گے تو اگلی قسط ملے گی۔

ارشاد بھٹی نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے منہ پر اپنا اسٹیٹ بینک ہی دے مارا حالانکہ ہم نے کچھ اور مارنا تھا اور کشکول توڑنے کی بجائے اس کا سائز بڑا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا یہ حال ہے کہ کسی قانون سازی کیلئے ان کا کورم پورا نہیں ہوتا84 کے قریب ارکان ہوں تو کورم پورا سمجھا جاتا ہے مگر یہ اتنے لوگوں کو بھی اکٹھا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
Agar kashkol tora tu sb se zyada tm log hi beth ke bhonko gey ke awam ko maar diya mehngai hu gye.... IMF is not only necessary for money. I billion dollar is just peanuts.. IMF backing is necessary to improve pakistan credit rating to give confidence to investors... In salo ka kaam sirf shoor machana hai
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
جو قوم ہزار گنا منافع کمانے کے باوجود اپنے حصے کے ٹیکس کا ٹکا نا دے، وہ اسی انجام کی مستحق ہے