ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سے ہاریں گے، دھونی کی پرانی ویڈیووائرل

dhoni-prediction213.jpg


ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سے ہاریں گے۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی کی پانچ سال پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان سے کبھی نہ کبھی ہاریں گے۔

مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم 11-0 سے پاکستان سے جیتے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے جائیں۔


دھونی کے مطابق یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم پاکستان سے ہاریں گے کبھی نہ کبھی ہاریں گے چاہے آج ہاریں دس سال بعد ہاریں بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں۔

https://twitter.com/x/status/1452672862515613699
واضح رہے کہ پاکستان میچ سے قبل بھارتی شائقین اور تجزیہ کار پراعتماد تھے کہ بھارتی ٹیم باآسانی پاکستان کو ہرادے گی، انکے خیال میں پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہراپائی اور اس بار بھی نہیں ہراپائے گی۔

اس پر بھارتیوں نے پاکستانیوں کو ایک کی بجائے دو ٹی وی لینے کا مشورہ دیا، کچھ نے کہا کہ چین کو پاکستان سے ٹی وی کے بڑے آرڈر ملنےو الے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر پر طنز کیا کہ واک اوور لے لیں کیونکہ آپ نے ایک بار پھر ہار جانا ہے اور شرمندگی ہوگی لیکن نتیجہ اسکے الٹ نکلا اور پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دیدی جس نے بھارت سمیت دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔
 

Goldfinger

MPA (400+ posts)

1003147_7827750_mya_updates.jpg

پاکستان کی شاندار جیت پر نیا ’موقع موقع‘ جاری

بھارتی میڈیا نے پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت کا اعتراف کرتے ہوئے ’موقع موقع‘ کا نیا اشتہار جاری کردیا ۔

بھارتی چینل نے ’موقع موقع‘ کی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستانی ٹی شرٹ زیب تن کیے شخص پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے پھوڑتا ہے
۔

https://twitter.com/x/status/1452677904131756034
 

baalti

Minister (2k+ posts)
Bohat besharam hain Indians
yar sirf indians hi nhin, yeh media walon ka dhandha hi kuch aisa hai, yeh apni saggi maa ko bhi nhin bakshain gey trp's k liye, aur india mein media hate mongering aur sansani bohat phailaati hai, jabkay hamaray haan media mein ghaddaar aur paaltu kuttay aur kuttiyan bohat zyada paye jatay hain...
 

baalti

Minister (2k+ posts)
waisay star sports ney insaaf nhin kia, is banday ko pataka phorna chahiye tha, jo urta urta ja kr har hr mauqa mauqa mein indian charachter play karnay walay ki bund mein jaa charhta....