ہندوستان نے چانکیہ کے نظریات پر کاربند ہو کر پاکستان کو کیسے کمزورکیا؟

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)

ہندوستان نے چانکیہ کے نظریات پر کاربند ہو کر پاکستان کو کیسے کمزورکیا؟


آج سے کوئی ڈھائی ہزار سال پہلے ہندوستان کا ایک مشہور بادشاہ گزرا ہے جسکو تاریخ چندر گپت موریا کے نام سے جانتی ہے۔ انڈیا کا مشہور فاتح اشوکا اسی کا پوتا تھا۔۔۔۔۔۔ یہ شائد ہندوستانی تاریخ کا واحد حکمران تھا جس نے مسلمانوں کی آمد سے پہلے پورے ہندوستان پر حکومت کی ۔۔۔۔۔۔


موریا کی اس کامیابی کی وجہ صرف اسکی بہادری نہیں تھی بلکہ اسکا ایک بے مثال وزیر بھی تھا جو ذہانت اور مکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتا تھا ۔۔۔۔۔۔

تاریخ اس وزیر کو چانکیہ کے نام سے جانتی ہے ۔۔۔۔۔

چانکیہ اپنے وقت کا ایک عظیم مدبر ، سیاست دان، فلسفی اور نہایت سازشی ذہن رکھنے والا شخص تھا جو موریا کو ریاستیں زیر کرنے اور ملک چلانے کے گر سکھایا کرتا تھا ۔۔۔ چانکیہ کوٹلیہ – چانکیہ کو کوٹلیہ اسکی عادات کی وجہ سے کہا جاتا تھا کیونکے طاقت حاصل کرنے کے لئے وہ ہر قسم کی سازش ، مکاری ، جال بچھانے اور انسانی جانوں کی سیڑھی بنا کر وہ اپنے مقصد کے حصول کےلئے جائز سمجھتا تھا . چانکیہ نے ایک نہایت اعلی درجے کی کتاب بھی لکھی جس کو
ارتھ شاستر کہتے ہیں اس کتاب میں معاشیات ، سیاسیات اور سماجیات وغیرہ کے اصول بیان کیے گئے ہیں ۔۔ لیکن اس کتاب کا سب سے اہم حصہ وہ ہے جہاں وہ دیگر ممالک کے ساتھ معاملات چلانے کے اصول بیان کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارتھ شاستر‘ چانکیہ اور چندرگپت موریہ ہندو نفسیات کی اصلی اور سچی تصویریں ہیں اور کوئی بھی شخص ان کے مطالعے کے بغیر ہندوستانی معاشرے اور حکمرانوں کو سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی ہندو سلطنت کو. جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے وزیراعظم تھے‘ وہ چانکیہ کو اپنا روحانی گرو کہتے تھے ‘وہ وزیراعظم بننے سے پہلے چانکیہ کے قلمی نام سے اخبارات میں کالم بھی لکھا کرتے تھے۔

وہ وزیراعظم بنے اور بھارت کی فارن پالیسی کے تعین کا مرحلہ آیا تو نہرونے ارتھ شاستر کا ایک فقرہ لکھ کر اپنے دفترخارجہ کے حوالے کردیا‘ وہ فقرہ تھا’’ہمسایہ دشمن ہوتا ہے لیکن ہمسائے کا ہمسایہ دوست‘‘چانکیہ کا یہ فلسفہ اس دن سے بھارت کی فارن پالیسی ہے‘ آپ کے لیے شاید یہ بھی خبر ہوگی دہلی کے ’’ڈپلومیٹک انکلیو‘‘ کا نام چانکیہ پوری ہے اور مین بلیوارڈ ’’کوٹلیہ مارک‘‘ کہلاتاہے‘یہ دونوں نام بھی بھارت کی ’’فارن پالیسی‘‘ کو ظاہر کرتے ہیں‘ بھارت نے ہر دور میں ہمسائے کو اپنا دشمن اورہمسائے کے ہمسائے کو اپنا دوست سمجھا‘ آپ تاریخ اٹھاکر دیکھ لیں‘ بھارت نے چین کو ہمیشہ اپنا دشمن اور روس کو دوست سمجھا۔


آپ نے اکثر ہندو کی چانکیہ پالیسی اصطلاح سنی ہوگی ۔۔۔۔ آج آپ کو مختصراً بتاتے ہیں کہ چانکیہ پالیسی ہے کیا اور کیسے آج بھی ہندو چانکیا کے اصولوں کی پیروی کرتے ہیں

چانکیہ کی اس مشہور زمانہ پالیسی کے پانچ بڑے اصول ہیں ۔۔۔۔۔۔ چانکیہ نے موریا کو بتایا تھا کہ کسی بھی ملک پر ایک دم حملہ کردینا بے وقوفی ہے اور اس میں فتح کے امکانات کم ہوتے ہیں اور نقصان کے امکانات بہت زیادہ ۔۔۔۔

حملے سے پہلے اس ملک کو اس حد تک کمزور کر دینا چاہئے کہ اس میں مزاحمت کرنے کا دم نہ رہے تب ہی حملہ کرنا مناسب رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔

نیچے چانکیہ کے وہ اصول دیئے گئے ہیں جو وہ کسی ملک کو نوالہ تر بنا دینے کے لیے استعمال کرتا تھا اور ساتھ ہی ساتھ ہم مختصراً یہ بھی دیکھیں گے کہ پاکستان میں ان اصولوں کو کس طرح اپلائی کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔١ - جس ہمسائے کو ہڑپ کرنا ہو پہلے اس سے دوستی کرو تاکہ آپ کو اسکے گھر کے اندر جانے کو موقع ملے ۔۔۔۔

ہم نے دیکھا کے کسطرح انڈیا نے نواز شریف پر انویسٹمنٹ کی ، اسے کاروبار کے لالچ میں مکمل طور پر پھنسایا ، نواز شریف کی جندل سے ملاقاتوں کا چرچا آج بھی میڈیا روزانہ کرتا ہے . نواز شریف کے توسط سے پاکستان کی معیشیت کو ختم کیا . حال ہی میں مودی نے اعلان کیا تھا کے ہم پاکستان کو ٨ دنوں میں شکشت دے دیں گے . شکر ہے خدا کا کرونا وائرس نے ایک طرف انڈیا کو گھٹنوں کے بل گرایا اور پھر چین نے انڈیا کو اپنے بارڈر پر اینگیج کیا . انڈیا کے ساتھ جنگ کا خطرہ وقتی طور پر ٹلا
------------------------------------------------------------------------------------------------
٢ - جب آپ کو دشمن کے گھر میں گھسنے کا موقع مل جائے تو وہاں لوگوں کو خریدو کہ بکنے والے لوگ دنیا میں ہر جگہ اور ہر قوم میں مل جاتے ہیں ۔۔۔

پاکستان میں ٹی ٹی پی ، بی ایل اے اور جماعت لااحرار کا ثابت ہو چکا ہے کہ انڈین فنڈنگز پر چلتے ہیں وہیں انکا اصل کمانڈ اور کنٹرول ہے جو پاکستان اور افواج پاکستان پر حملہ آور ہیں ۔۔۔ اسی طرح پاکستانی میڈیا کا ایک بڑا حصہ انڈین مفادات کے لیے کام کرتاہے۔ مثلاً کچھ عرصہ پہلے عدالت میں ثابت ہو گیا کہ جیو چینل کی فنڈنگز انڈیا سے آتی ہیں جسکو افتخار چودھری نے جائز قرار دے دیا میڈیا ہمارے نظریات اور قومی شناخت پر حملہ آور ہے اور عوام اور افواج میں دوری پیدا کرنے کا کام کر رہا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کچھ سیاسی جماعتیں اور افراد بھی مثلا عوامی نیشنل پارٹی ایک انڈین جماعت ہے جو صوبہ خیبر کو الگ کرنے کی بات کرتی ہے اور پاکستان میں ڈیم بننے نہیں دے رہی اور اسکے نتیجے میں اب پاکستان بجلی کے ایک خوفناک بحران کی زد میں ہے۔ الطاف حسین خود کو اعلانیہ را کا ایجنٹ کہتا ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے شہر پر تیس سال حکومت کرتا رہا۔۔نواز شریف جو انڈیا سے بجلی خریدنے اوراسکے پاکستان کے پانیوں پر بنائے گئے ڈیموں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے بے تاب رہا۔ کھل بھوشن پر چپ ہے۔ فیکٹریوں سے انڈین جاسوس برآمد ہو رہے ہیں۔ حافظ سعید جیسے محب وطن کو پکڑ کر اندر کر دیا۔ کچھ سماجی تنظیمیں جیسے عاصمہ جہانگیر اور ماروی سرمد وغیرہ جو پاکستان کو بدنام کرنے ، افواج پاکستان کو بدنام کرنے کا کام کر رہی ہیں ساتھ ہی ساتھ نظریہ پاکستان اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے کا فریٖضہ بھی سرانجام دے رہیں ہیں اور باقاعدگی سے انڈیا کے دورے کرتی ہیں ۔۔۔ یہ سب کچھ چانکیا کے دوسرے اصول کے تحت کیا جا رہا ہے
-------------------------------------------------------------------------------------------------

۔٣ - اپنے خریدے گئے لوگوں کے ذریعے وہاں بغاوتیں اور جھگڑے پیدا کرو۔۔۔۔۔۔

ٹی ٹی پی، جماعت لالحرار اور داعش نہ صرف پاکستانی افواج کے خلاف حملے کر رہی ہیں بلکہ شیعہ سنی جنگ بھی کر وا رہیں ہیں ۔۔۔۔ انہوں نے مزاروں کو بموں سے اڑا کر دیوبندی ، بریلوی فسادات بھی کروانے کی کئی کوششیں کیں ۔۔ وزیرستان بارڈر پر موجود انڈیا کے بارہ کونسل خانے ان پر اپنا سخت کنٹرول رکھے ہوئے ہیں نفاذ شریعت کا نعرہ بھی ایک آڑ ہے جسکے تحت انکو پاکستان میں جنگ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔۔۔۔ یہی حال بی ایل اے کا ہے جو لسانی بنیاد پر فساد برپا کیے ہوئے ہیں اور پنجابی بلوچی کا نعرہ لگا کر پاکستان کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ۔۔۔ اب تازہ ترین پنجابی پشتون جھگڑا کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا ان جنگوں کو روکنے کے بجائے ان کو مزید ہوا دے رہا ہے کبھی حامد میر، شاہزیب خانزادہ اور نجم سیٹھی جیسے لوگوں کی باتیں غور سے سنیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب چانکیہ کے تیسرے اصول کے تحت کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٤- ہمسائے کو کھانے کے لیے ہمسائے کے ہمسائے سے دوستی کرو۔۔۔۔۔

انڈیا پاکستان کو کھانے کے لیے افغانستان، ایران اور روس وغیرہ سے دوستی کرتا رہا ہے ۔ روس سے 71ء کی جنگ میں پاکستان کے خلاف معاہدہ کیا اور ایران کے ساتھ چاہبہار پر کام کرنے کی کوشش کی۔ کھل بھوشن ایران سے ہی آتا تھا۔۔ افغانستان اس وقت انڈین چھاؤنی بن چکا ہے جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف ایک غیر روائیتی جنگ لڑ رہا ہے۔ افغانستان پر انڈیا صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے مہربان ہے وہاں اسکے پاک افغان بارڈر پر جگہ جگہ بے شمار کونسل خانے کام کر رہے ہیں اسلئے نہیں کہ وہاں سے بہت سے لوگ انڈیا کا ویزا لگوانا چاہتے ہیں بلکہ وہ " را " کے دفاتر ہیں جہاں سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے وغیرہ کو کنٹرول کیا جاتا ہے ساتھ ہی انڈیا دریائے کابل پر بند باندھ کر صوبہ کے پی کے کو پانی سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ چانکیہ کا چوتھا اصول ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
--------------------------------------------------------------------------------

٥- بغاوتوں ، اندرونی خانہ جنگیوں اور اختلافات کی وجہ سے جب وہ ملک کافی کمزور ہو جائے تب اس پر پوری طاقت سے حملہ کر دینا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین جس کے تحت انڈیا کی 80 فیصد فوج جنکی تعداد 9 لاکھ سے زائد بنتی ہے سندھ کے قریب اپنی ڈپلوئمنٹس کررہی ہیں اور سڑکوں اور اسلحہ خانوں ، پلوں اور بنکروں وغیرہ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی ضرورت سے بہت زیادہ بڑی نیوی فوج بنا رہی ہیں اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان نیوی کے آبدوزوں اور نگرانی کرنے والے جہازوں پر کئی موثر حملے کر کے پاکستانی نیوی کی نگرانی کرنے کی صلاحیت کو کم از کم 80 فیصد ختم کر چکی ہے تاکہ انڈیا کی جب باقاعدہ افواج سندھ سے داخل ہوں تو انکی نیوی فوری طور پر گوادر کو فتح کرکے اپنی باقاعدہ فوج سے مل سکے اور یوں پاکستان کو دو ٹکڑے کیا جا سکے ۔۔۔۔۔۔ ( اسی لیے یہ دو ہفتوں مین پاکستان کو دو ٹکڑے کر دینے کے دعوے کرتے ہیں )۔۔۔اپنی فوجی برتری کو مستحکم کرنے کے لیے جنگ سے ذرا پہلے انڈیا دہشت گردوں کے حملے صوبہ خیبر میں تیز کروادے گا تاکہ پاکستان کی وہاں پھنسی دو لاکھ فوج کو سندھ کی طرف آنے کا موقع نہ مل سکے اسطرح انڈیا کی 9 لاکھ فوج سے لڑنے کے لیے ہماری صرف دو لاکھ فوج ہی دستیاب ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ چانکیہ کا آخری اصول ہے مکمل فتح کے لیے اور اس پر بھر پور کام جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
----------------------------------------------------------------------------

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ چانکیہ اپنے مر جانے کے ڈھائی ہزار سال بعد بھی ہمیں تکلیف دے رہا ہے ۔۔۔ بنگلہ دیش کو توڑ کر الگ کرلینا چانکیہ ہی کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔۔۔۔۔۔

انڈیا ہمارا دشمن تھا ، ہے اور رہے گا ۔۔۔۔ وہ ہمیں ختم کرنے کے لیے سب کچھ کرے گا ۔۔۔ اسکی کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ ہم غافل ہیں یا جاگ رہے ہیں ۔۔۔۔ انڈیا کی یہ ساری چالیں ناکام ہو سکتی ہیں اگر ہم انکو اچھی طرح سمجھ لیں اور متحد ہوجائیں اور اپنی شناخت اور اپنے نظریات پر ڈٹ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔!!!

کسی دشمن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کے دشمنوں کو اپنا دوست بنالیں۔ وہ نفسیاتی طورپر ختم ہوجائے گا۔ ریاست کے ہمسائے ہمیشہ آپ کے دشمن ہوتے ہیں۔ ان کو دوست بنانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ کبھی آپ کے دوست نہیں بن سکیں گے۔ہمسایوں پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کو دوست بنائیں، آپ کا ہمسایہ دشمن نفسیاتی اور ذہنی طورپر تباہ ہوجائے گا۔ چانکیہ کی تعلیمات میں وعدہ خلافی، جھوٹ، مکروفریب اور دھوکا دہی سے کام لے کر اپنے مخالف کو زیر کرنا بے حد ضروری ہے۔ ان جیسے درجنوں ’’سنہری اُصول‘‘ تھے جن پر چندر گپت موریہ نے پوری زندگی عملدرآمد کیا اور نتیجے میں وہ ہندوستان کے ایک وسیع علاقے پر حکومت کرتارہا۔

چانکیہ کے فلسفے سے اتفاق کرتے ہوئے بعد کے بھی کئی حکمران اس پر عمل کرتے آرہے ہیں بلکہ اب تو ان کے فلسفے کو عالمی شہرت مل چکی ہے۔ ہٹلر کی طرح اس کا بھی کہنا تھا: جھوٹ اتنا بولو کہ لوگ یقین کرنے لگیں۔ شاید انہیں فلسفوں کو مشعلِ راہ مان کر ہمارے حکمران بھی اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ بعض اوقات خود بھی شرما جاتے ہیں اور قوم سے معذرت کرنا پڑتی ہے۔ شریف خاندان روزانہ جھوٹ بولتا ہے اور میڈیا کا ایک حصہ انہیں ماضی کے حوالہ دے کر روزانہ ذلیل کرتا ہے


 
Last edited:

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
The policy of Chanyaka may or may not be successful. It requires a mind equal to Chanyaka to implement them. Whether Modi is up to the caliber is the question. However Bollywood will be the ultimate winner. Dozens of movies will be made on how Indian soldiers managed to push Chinese soldiers back into the North Pole abandoning All of China to unarmed, fist swing Ajay Devgund. How much the secular liberal Indians will gain or lose is the bigger question.
 

Sher_ka_Shakari

Senator (1k+ posts)
Sari Zindagi, Pakistani's excuse hi detay rahey gey. Khabi America sazish kar raha hai, kabhi, India, kabhi Israel etc.

Bhai saab app bhi sazish kar lo. App bhi dushman mulkoon k saath yehi policy apna lo, app bhi chankia mindset apna lo...... but nahin, hum ney toh khud ghanta bhi nahin karna buss excuse hi denay hein.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
brain tou sirf miaan saanp gawalmandela kay paas hai bas.. amrika kay missile ki apnay ghar main copy bana li..
brain
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
Nicely put together... Chankia ki tarha es ke perokar hindu ek ek karke jahnnum wasil hote rahengay inshallah magar ham Allah tala'a ki mehrubani se surkhro hote rahengay.... bas mazeed neend aur la parwahi ki gunjaish nahi hae..
 

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
thing with chanakya is its useful BUT it comes down to this one little fact. you cannot fool all the people all the time. the khatri used it to maximise their war against Pakistan but now the whole world knows about their chanakya which is lying excessively, deceit, misleading and playing a moral high ground card when you are standing s#it. now things are not as they were once, people know about it and they are not giving india as much praise as they did.
 

bigrabbit

Politcal Worker (100+ posts)
bas ker day yara kitnay saaloon say aapkay column ko perh reha hoon jis ka sar hota hai na pair :)
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
bas ker day yara kitnay saaloon say aapkay column ko perh reha hoon jis ka sar hota hai na pair :)

Logo.png



منافقوں اور جھوٹی آئی ڈی رکھنے والوں پر خدا کی لعنت
اگر میں جاوید چودھری سمیت بیشمار صحافیوں کو پسند نہیں کرتا تو میں انکے آرٹیکل بھی نہیں پڑھتا . مجھے پتا ہے کے اس نے ہزار سال پہلے کسی واقعہ کو نواز شریف پر لا کر ختم کرتا ہے . میں آجکل کلاسرا صاحب کو بھی نہ پڑھتا ہوں اور نہ سنتا ہوں ، کیونکے مجھے پتا ہے وہ طلعت حسین والی ڈگر پر چل پڑا ہے اور اسے دو سالوں سے کسی نے کوئی فائل نہیں دی لھذا صرف جہالت پر مبنی دانشوری رہ گئی ہے اور وہ بھی عامر متین صاحب صاحب کے مقابل بیٹھ کر . تف ہے ایسی دوستی پر

یاد رکھو ، میں ہمیشہ اپنے زیرو ٹالرنس کے لوگو اور اپنے نام کے ساتھ ڈنکے کی چوٹ پر لکھتا ہوں . کسی کا آرٹیکل چوری نہیں کرتا . ہر صاحب بصیرت کی بہترین تخلیق میں یہاں پر شئر کرنے میں بخیلی نہیں کرتا . مجھے پتا ہے اس میں نواز شریف جیسے غدار کا ذکر ہے جس نے بہت سوں کو مرچی لگائی ہے
یہ ریسرچ میں نے انٹرنیٹ پر مختلف آرٹیکل کی مدد سے سے اکھٹی کی ہے
 
Last edited:

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
Nicely put together... Chankia ki tarha es ke perokar hindu ek ek karke jahnnum wasil hote rahengay inshallah magar ham Allah tala'a ki mehrubani se surkhro hote rahengay.... bas mazeed neend aur la parwahi ki gunjaish nahi hae..


یہ ہندو مسلم کا کوئی چکر نہیں . میں اپ کو چانکیہ اور چندر گپت پر ریسرچ کا مشورہ دوں گا . دلچسپی کے لئے مختصر طور پر لکھ رہا ہوں

یہ لوگ مگھ میں تھے ( حالیہ / بہار پٹنہ کا علاقہ ) جہاں کا بادشاہ دھنا نند انتہائی مکار اور ظالم بادشاہ تھا . وہ اپنی رعایا سے بہت زیادھ ٹیکس لیتا تھا . اپنے ہی فوجیوں کو چور بنا کر اپنے ہی کاروباری لوگوں کو لوٹ بھی لیتا اور حفاظت کرنے کے بہانے ٹیکس میں بھی اضافہ کر دیتا . چندر گپت کے حوالے سے مختلف کہانیاں تاریخ کا حصہ ہیں . دھنا نند نے چندر گپت کے باپ کو قتل کر دیا اور محل جلا دیا تھا . چندر گپت کی ماں کو داسی بنا لیا تھا. جب دھنا نند کو محل میں ذلیل کیا جاتا ہے تو بدلے میں چانکیہ نے چندر گپت کو تربیت شروع کر دی . چندر گپت میں ہر وقت بدلہ کی آگ میں جلتا رہتا تھا اور اسی توانائی کو چانکیہ استعمال کرتا ہے . اس دوران ہندوستان پر بیرونی حملہ اور ہندوستان کو لوٹنے اتے . سیلوکس کو دھنا نند بہت سونا دیتا ہے تاکے وہ مگدھ پر حملہ نہ کرے . چانکیہ کی خواہش اور خواب تھا کےہندوستان میں تمام ریاستیں متحدہ ہو جائیں اور چندرگپت بھارت کا بادشاہ بن جائے . چانکیہ کی اسٹریٹجی خالص فوجی سٹرٹیجی تھی جسکا مذہب کا کوئی تعلق نہیں تھا . اس نے اپنا خواب اپنی ذہانت سے پورا کیا تھا . یہ اسلام سے ٩٠٠ سو سال پہلے کی بات ہے . عقل اور دانش کا مذھب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا . یہ الله کی دین ہے .
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
Sari Zindagi, Pakistani's excuse hi detay rahey gey. Khabi America sazish kar raha hai, kabhi, India, kabhi Israel etc.

Bhai saab app bhi sazish kar lo. App bhi dushman mulkoon k saath yehi policy apna lo, app bhi chankia mindset apna lo...... but nahin, hum ney toh khud ghanta bhi nahin karna buss excuse hi denay hein.


ہائے ......میرا دل جلا بھائی ، ایمانداری سے بتائیں
کیا یہ حسن نثار صاحب کی لائنز نہیں ہیں ؟

پاکستان کے خلاف سازش ، امت مسلمہ کے خلاف سازش ....حسن نثار اس بات پر کافی تپتے ہیں حالانکہ تاریخ سازشوں کے ذکر سے بھری پڑی ہے . کیا نواز شریف ایک سازش کے تحت پاکستان اور عدالتوں سے نہیں نکلا . کیا کورٹ کے ججز کے خلاف اس خاندان نے سازشیں نہیں کی . کچھ نہیں ، کچھ نہیں تو حسن نثار صاحب شریف خاندان پر تو کافی ایکسپرٹ ہیں . کیا انھیں نہیں پتا کے یہ خاندان کتنا سازشی ہے ؟

آپکی اطلاع کے لئے عرض کروں چانکیہ کا تعلق ٹیکسالاسے تھا اور وہاں کی یونیورسٹی میں پڑھاتے بھی تھے . ہم لوگوں کی سدا بہار کے بدقسمتی ریاست پاکستان کے بابوؤں نے چانکیہ کو ہندوستان کے سپرد کر دیا اور دھرتی کے عظیم سپوت کو اس دھرتی کی تاریخ سے ہٹا دیا . لھذا ہم میں سے بیشتر کو چانکیہ جیسے زہین اور فطین شخص کی سیاست ، معیشیت ، ملٹری اسٹریٹجی اور انسانی رویوں پر لکھی ہوئی شاندار باتوں کا علم تک نہیں . ہم چانکیہ کے نام سے بھی واقف نہیں . ہندوستان کے لئے چانکیہ کی تعلیمات ایک ورثہ ہیں . ہمیں پتا ہوتا تو حکم از کم چوکنا تو رہتے

ہندوستان کے پاس چانکیہ جیسا عظیم فلاسفر اور ہمارے پاس میر جعفر اور میر صادق رہ گئے . پنجاب سے تعلق رکھنے والا ہر طاقتور اپنی پیشانی پرضمیر برائے فروخت کی تختی لگا کر پھرتا ہے . جنرل باجوہ اور نواز شریف کو دیکھ لیں . ایک نے سعودی بادشاہ سے جنرل باجوہ کے توسط سے ڈیل لی اور جنرل باجوہ نے پارلیمنٹ سے ایکسٹینشن کے عوذ نواز شریف کو جانے دیا . حساب برابر . اب نواز شریف انہی جنرلوں کو ذلیل کررہا ہے جس نے شریف خاندان کے ہر فرد سمیت ہر دوسرے سیاستدان کو بچایا . کوئی بھی دشمن پنجاب ،کراچی ، سندھ ، خیبر اور بلوچستان سے غدار خرید سکتا ہے . پاکستان میں ہر طبقہ سے لوگ اپنا ضمیر اور وطن چند ٹکا کے فروخت کرنے پر ہمہ وقت تیار رہتے ہیں

میرے بھائی ہم لوگ عھدوں کی لالچ اور حرص کی وجہ سے سازشوں کا شکار ہوتے ہیں لھذا ہم لوگ کسی دوسرے کے خلاف سازش نہیں کر سکتے کیونکے ہماری سوچ صرف دولت اکھٹی کرنے اور امریکی ویزا تک ہے جبکہ دوسرے اپنے ملک اور مذھب کے لئے سوچتے ہیں
 
Last edited:

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
Chanakya quotes on Life


چانکیہ۔ دنیا کے لیے وہ اتنا عظیم عالم ہے کہ اس کا نام پولیٹکل سائنس کے بانیوں افلاطون اور ارسطو کے ساتھ لیا جاتا ہے، تو دوسری طرف اسے آدم سمتھ کی کلاسیکی اکانومی سے پہلے کے دور کا عظیم ترین معیشت دان جانا جاتا ہے۔ اس کی ارتھ شاشتر کے بہت سے اصولوں میں صرف ٢٠ اصول جنکا تعلق ہم لوگوں کی زندگیوں سے ہے اور جن کا جاننا ہم لوگوں کے لئے انتہائی اہم ہے . یہ آپکو ( آدم شناشی ) دوست ، دشمن اور معاشرے میں پہچان کے لئے مددگار ثابت ہو گی

1. "A man is great by deeds, not by birth." - Chanakya

2. "We should not fret for what is past, nor should we be anxious about the future; men of discernment deal only with the present moment." - Chanakya

3. "Books are as useful to a stupid person as a mirror is useful to a blind person." - Chanakya


4. "A person should not be too honest. Straight trees are cut first and honest people are screwed first." - Chanakya

5. "One whose knowledge is confined to books and whose wealth is in the possession of others can use neither knowledge nor wealth when the need for them arises." - Chanakya

6. "The king shall lose no time when the opportunity waited for arrives." - Chanakya


7. "Once you start working on something, don’t be afraid of failure and don’t abandon it. People who work sincerely are the happiest." - Chanakya

8. "There is no austerity equal to a balanced mind, and there is no happiness equal to contentment; there is no disease like covetousness, and no virtue like mercy." - Chanakya

9. "Purity of speech, of the mind, of the senses, and of a compassionate heart are needed by one who desires to rise to the divine platform." - Chanakya

10. "Before you start some work, always ask yourself three questions: Why I am doing it, What the results might be and Will I be successful. Only when you think deeply and find satisfactory answers to these questions, go ahead." - Chanakya

11. "Even if a snake is not poisonous, it should pretend to be venomous." - Chanakya

12. "Time perfects men as well as destroys them." - Chanakya

13. "He who is overly attached to his family members experiences fear and sorrow, for the root of all grief is attachment. Thus one should discard attachment to be happy." - Chanakya


14. "The fragrance of flowers spreads only in the direction of the wind but the goodness of a person spreads in all directions." - Chanakya

16. "Do not reveal what you have thought upon doing, but by wise council keep it secret being determined to carry it into execution." - Chanakya

17. "The wise man should restrain his senses like the crane and accomplish his purpose with due knowledge of his place, time and ability." - Chanakya

18. "The earth is supported by the power of truth, it is the power of truth that makes the sun shine and the winds blow, indeed all things rest upon truth." - Chanakya


19. "Education is the best friend. An educated person is respected everywhere. Education beats the beauty and the youth." - Chanakya

20. "Wealth, a friend, a wife, and a kingdom may be regained, but this body when lost may never be acquired again." - Chanakya