ہنڈا سی جی 125موٹر سائیکل کے نئے ماڈل میں کونسی55 تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

6motr.jpg

اٹلس ہنڈا نے پاکستان میں اپنی دوسری مشہور پراڈکٹ سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کروادیا ہے جس میں مجموعی طور پر 55 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کی جانب سے سی ڈی 70 کے نئے ماڈل کے بعد اب سی جی 125 موٹرسائیکل کا نیا ماڈل بھی پیش کردیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکر گرافکس کی ہی تبدیلی نہیں ہے بلکہ انجن اور فریم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مشہور آٹو انفارمیشن ویب سائٹ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس نئے ماڈل میں مجموعی طور پر 55 تبدیلیوں کا دعویٰ کیا ہے، جن میں سے 37 تبدیلیاں انجن اور 18 فریم میں کی گئی ہیں۔ جن حصوں کو واضح طور پر تبدیل کیا گیا ان میں پیٹرول ٹینک،فرنٹ ٹائر، سیٹ اور ریئر سیٹ ، بریک ، گیئر باکس اور سائلنسر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے پرانے بیئرنگ کو نئے ڈیزائن کے بیئرنگ سے تبدیل کیا گیا ہے اور موٹر سائیکل کو ہموار آپریشن اور زیادہ لوڈ اٹھانے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

CG-125-Engine.jpg


اسی طرح ڈرم گیئر شفٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کردیا گیا ہے جس کا مقصد ہموار گیئر شفٹنگ ہے، اس نئے ڈیزائن کے گیئر شفٹ سے موٹرسائیکل کی فریکشن میں کمی ہوگی جس سے پرفارمنس مزید بہتر ہوسکے گی۔

CG-125-Frame.jpg


نئے ماڈل کی 125 موٹر سائیکل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ یکم اکتوبر 2021 کو لاگو کی گئی قیمتوں پر ہی فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، یعنی مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے بعد نئے ماڈل کی سی جی 125 موٹر سائیکل بھی1لاکھ 45 ہزار500 روپے کی فروخت کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی جی 125 کا نیا ماڈل ملک بھر میں اٹلس ہنڈا کے ڈیلرز کے پاس آئندہ ہفتے تک پہنچ جائے گا۔
 
Last edited by a moderator: