ہوابازی کی عالمی تنظیم نے پاکستانی سول ایوی ایشن سے تمام پابندیاں ہٹا دیں

PPIIIAA.jpg


ہوابازی کے شعبے سے پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ عالمی تنظیم ایکاؤ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز سے بھی یورپ، برطانیہ اور امریکا کیلئے عائد کردہ پابندیاں ہٹا دی ہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان کو ایکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔ خط میں ایکاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کےاقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ایکاؤ کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔ جس کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔


ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی کامیابی پاکستان کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔ جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی اے اے نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے تمام ریگولیٹری ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم (انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن) آئی سی اے او نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران ایکاو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پابندیاں ہمارے لیئے اچھی تھیں کہ لگیں۔۔ اس سے پرانے پاپیوں کا گند صاف کرنے کا موقع ملا۔۔ اب اچھا کام کریں گے انشا اللہ​
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پابندیاں ہمارے لیئے اچھی تھیں کہ لگیں۔۔ اس سے پرانے پاپیوں کا گند صاف کرنے کا موقع ملا۔۔ اب اچھا کام کریں گے انشا ال​
جیسے باقی محکموں میں اچھا کام ہوا ہے ویسا ہی اچھا کرو گے یا کچھ علیحدہ کرنے کا ارادہ ہے، الٹی بازی لگا کر مت دکھائیو بہت پرانا کرتب ہے؟
 

Wanderer_147

Politcal Worker (100+ posts)
جیسے باقی محکموں میں اچھا کام ہوا ہے ویسا ہی اچھا کرو گے یا کچھ علیحدہ کرنے کا ارادہ ہے، الٹی بازی لگا کر مت دکھائیو بہت پرانا کرتب ہے؟
کوئی ذرا اچھی خبر آجائے فوری تمہارے جیسوں کے پچھواڑے میں آگ لگ جاتی ہے۔