ہوشاب واقعہ،غفلت برتنے پر کمشنر سمیت اعلیٰ سرکاری افسران معطل

10bhc.jpg

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دھماکے سے 2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصلیدار کو معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں 7 دن پہلے ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے،بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر کمشنر کیچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت اور نائب تحصیلدار کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں سینئر وکیل مرتضیٰ وہاب کی جانب سے دی گئی درخواست پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔

https://twitter.com/x/status/1450037366022938625
دوران سماعت عدالت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو شہید کا درجہ دینے کا حکم دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو ہدایات کی کہ واقعے میں زخمی ہونے والی بچی کا علاج سرکاری خرچ پر کروایا جائے،عدالت نے افسران کو غفلت برتنے پر معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

عدالت نے واقعے کا مقدمہ کرائم برانچ میں درج کرنے کی ہدایات کی اور لیویز کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بھی خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

واضح رہے کہ 7 روز قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دے رکھا تھا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔