ہونڈا سوک پاکستان میں لانچ ہونے والی چانگان ایکس7 اوشان سے بھی مہنگی؟موازنہ

changaan-and-honda-22.jpg


گاڑیوں سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق چنگان کی پہلی کراس اوور اوشان X7 کے دو ویرینٹس ( کمفرٹ اور فیوچر سینس) لانچ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک 5 سیٹر جبکہ دوسری 7 سیٹر ہے۔

7 سیٹر اوشان X7 کا وہی سائز ہے جو 5 سیٹر ویرینٹ فیوچرسینس کا ہے۔ دونوں کی لمبائی 4730 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے۔ یعنی کہ 7 سیٹر کمفرٹ ویرینٹ میں جگہ سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ TGDI یورو 6 انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ DCT آٹو ٹرانسمشن اور فرنٹ ویل ڈرائیو ڈرائیوٹرین دی گئی ہے۔


گاڑی میں 4 ڈرائیوںگ موڈز ہیں۔ جن میں ایکو، کمفرٹ، سپورٹ اور کسٹم شامل موڈز ہیں۔اس کے علاوہ گاڑی میں سٹارٹ/سٹاپ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ جس کے تحت گاڑی کے رکنے پر انجن خود بخود بند ہو جاتا ہے اور گاڑی کی فیول ایوریج بہتر رہتی ہے۔

گاڑی کا ایکسٹیرئیر دیکھنے میں کافی سپورٹی ہے۔ ایل ای ڈی DRLs کے ساتھ بائی بیم پروجیکٹر ہیڈ لائٹس اور بولڈ سرج – فلو گرِل نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ سٹینڈرڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، ریٹریکٹیبل اور ہیٹِڈ سائیڈ ویو مِررز اور 19 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔

رئیر پروفائل میں LED انفینیٹی ٹیل لائٹس، ہائی ماؤنٹِڈ بریک لیمپس، رئیر فوگ لائٹس اور ریورس لیمپس دئیے گئے ہیں۔ گاڑی میں سمارٹ پروکسیمیٹی انٹری کا فیچر دیا گیا ہے جو آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود ریموٹ کی چابی کو سینس کرتے یوئے خود کار طریقے سے کار کے دروازے اور شیشے کھولتا اور ہیڈلائٹس کو آن کرتا ہے۔

یہاں ایک اور سمارٹ ایگزٹ فیچر ہے جو اسی طرح کام کرتا ہے۔ جب آپ ریموٹ کی چابی کے ساتھ گاڑی سے نکلتے ہیں تو کار کے دروازے، کھڑکیاں اور سن روف خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔گاڑی میں فاکس پرفوریٹِڈ لیدر سیٹس ہیں جن میں 6 وے پاورڈ ڈرائیور اور فرنٹ سیٹس بھی شامل ہیں۔

دیگر فیچرز میں 10.25 انچ کا HMI (ہیومن مشین انٹرفیس)، میڈیا اور کروز کنٹرول بٹن کے ساتھ D شکل کا سپورٹی اسٹیئرنگ وہیل، آٹومیٹک ٹچ کلائمیٹ کنٹرول سسٹم، اور پینورامک سن روف، انسٹرومنٹ کلسٹر میں 7 انچ کی ڈیجیٹل LCD سکرین دی گئی ہے۔اوشان X7 کمفرٹ میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ جن میں 4 ایئر بیگز، رئیر کیمرہ، آن بورڈ کار ڈائگناسٹک سسٹم، TPMS (ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم)، رئیر پارکنگ سینسرز، ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) کے ساتھ EBD (الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن)، ٹی سی (ٹریکشن کنٹرول)، ای ایس پی (الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام)، اور ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول شامل ہیں۔

cvc-768x960.jpeg


7 سیٹر اوشان X7 کی ایکس فیکٹری قیمت 59 لاکھ 50ہزار روپے ہے اوشان X7 کے مارکیٹ میں 2 حریف ہیں۔ جن میں ٹویوٹا فارچیونر اور DFSK گلوری 580 پرو شامل ہیں۔

ہونڈا سوک

جب کہ اس کے مقابلے میں ہونڈا کی سیڈان 11ویں جنریشن کی سوک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔ ہونڈا سوک 2022 میں 4 ورژن ایل ایکس، اسپورٹ، ای ایکس اور آر ایس دستیاب ہوں گے۔ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھایا گیا ہے جبکہ مجموعی لمبائی 1.3 انچ زیادہ ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے 2022 کا ماڈل دیکھنے میں 10 جنریشن ماڈل سے ملتا جلتا ہی ہے مگر اسٹائلنگ زیادہ کلین ہے۔ فرنٹ گرل اور ایل ایل ای ڈی فرنٹ اور رئیر لائٹنگ جیسے فیچرز بھی گاڑی کا حصہ ہیں۔ باہر کے مقابلے میں نئی سوک کے کیبن کا ڈیزائن ضرور پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے۔ روبوٹک ڈیش بورڈ کو بدل دیا گیا ہے اور زیادہ پروقار ڈیزائن کو ترجیح دی گئی ہے۔


اس بار بٹنوں کی تعداد کم ہے مگر بنیادی فنکشنز کے لیے فزیکل کنٹرولز موجود ہیں۔ ہونڈا سوک کے 2 ورژنز میں میں 2.0 لیٹر فورسلینڈر انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 138 ٹارک طاقت فراہم کرتا ہے۔ دیگر 2 میں ٹربو چارج 1.5 لیٹر انجن موجود ہوگا جو 174 سے 180 ہارس پاور فراہم کرے گا۔

ایندھن کی بچت کے حوالے سے نئی سوک زیادہ بہتر ہے جس میں فی گیلن ایک سے 2 اضافی میل کی مائلیج کی سہولت مل سکے گی۔ گاڑی کا فرنٹ سسپنشن کو کچھ تبدیل گیا ہے جس سے اسٹیئرنگ کو زیادہ مضبوطی ملتی ہے جبکہ ریئر سسپنشن کو بھی بدلا گیا ہے تاکہ رائیڈ کوالٹی کو بہتر کیا جاسکے۔

گاڑی میں ٹریفک سائن کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نیا لو اسپیڈ بریکنگ کنٹرول گاڑی کا حصہ ہے جو اس سے پہلے اکارڈ میں موجود تھا۔

وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، 12 اسپیکر آڈیو سسٹم، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ساتھ انفوٹینمنٹ سسٹمز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے ساتھ ہونڈا کے لین واچ سسٹم کو دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ ایئربیگز کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت ملک بھر میں 61لاکھ 49 ہزار مقرر کی گئی ہے جس کے بعد لوگ دونوں گاڑیوں میں ملنے والے فیچرز اور اس کی قیمت کے موازنے کو لیکر چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
tu us bagodhe ko bolo loota huwa paisa wapis karde pakistan mian bhi x7 $20k ka ho jaye ga ?
Carmakers apni merzi se car prices rakhte hen jinka international market se taluq nahin hota. Chinese crap bhi itns mehnga bik reha hai jinko china mein bhi koi nahin kharidta?