ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک بھارتی ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت کی اہلیہ کون ہیں؟

bipin-rawt-wife-12111.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں ہونے والے بھارتی فضائیہ کے MI17V5 ہیلی کاپٹر میں بھارتی ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی حادثے کے دوران جھلس گئیں۔

مدھولیکا راوت کا تعلق آبائی طور پر مدھیہ پردیش سے تھا، اُن کے والد مرگیندر سنگھ کانگریس پارٹی سے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم مقامی سطح پر حاصل کی اور بعد ازاں دہلی یونیورسٹی سے نفسیات میں ایم اے کیا۔

جنرل بپن راوت کی مدھولیکا سے 1986میں شادی ہوئی، ان کی دو بیٹیاں جن میں سے بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی زیر تعلیم ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مدھولیکا ویر نارس این جی او کے ساتھ بھی منسلک تھیں جو فوجی اہلکاروں کی بیواؤں، معذور بچوں اور کینسر کے مریضوں کی مدد کرتی ہے۔

مدھولیکا راوت آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر تھیں جو دفاعی ارکان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو محفوظ رکھتی ہے اور فوجیوں کے خاندانوں کی مدد اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھولیکا اور عملے کے 11 ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار صرف ایک شخص ابھی تک زندہ ہے جس کی شناخت ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی وہ فوجی اسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہے۔

Behrouz27

Minister (2k+ posts)

For innocent Kashmiris, this Coward Rawat was the head of terror in uniform.