یقین ہے عمران خان سری لنکن شہری کے قاتلوں کوسزا دیں گے:سری لنکن وزیراعظم

khan-and-lanka.jpg


یقین ہے عمران خان سری لنکن شہری کے قاتلوں کوسزا دیں گے،سری لنکن وزیراعظم

سیالکوٹ واقعے پرسری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے مذمت کردی،انہوں ںے ٹویٹ لکھا کہ پاکستان میں انتہاپسندوں کےہجوم کا سری لنکن منیجر پروحشیانہ حملہ دیکھ کرصدمہ ہوا ہے،

https://twitter.com/x/status/1467021344348979203
یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔میری ہمدردی متاثرہ خاندان کےساتھ ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے نے کہا ہے کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف کریں گے،سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1466770570637422592
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت اور تحقیقات کی خود نگرانی کرنے پر سری لنکا نے شکریہ ادا بھی کیا تھا،

https://twitter.com/x/status/1466783468281552904
پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

 
Last edited:

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
سری لنکن وزیرِ اعظم کو چائیے کھوتی لیگ کی طرح اس پاکستانی جج کو خریدے جس نے ان قاتلوں کا کیس سننا ہے۔ امید ہے انصاف مل جائے گا۔