یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پی آئی اے کیلئے پابندی ہٹانے سے انکار

3EASAinkaar.jpg

یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پاکستانی طیاروں پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا، کہا کہ اکاؤ آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے، اس حوالے سے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ دوبارہ کروایا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ ایاسا کے جاری کردہ جواب کے مطابق اکاؤآڈٹ کے باوجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے کادو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔


ایاسا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےخط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے کے لیے ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کرائے گی اور آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤآڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اکاؤآڈٹ کے بعد بھی ایاسا سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لیے آڈٹ کرا سکتا ہے جبکہ پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا۔

خط کے متن کے مطابق پیشہ ورانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات جاری ہیں اور کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدود ہیں جبکہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کرایا جائے گا۔

پی آئی اے کسی بھی پیش رفت سے متعلق ایاسا کو آگاہ کرسکتا ہے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
لتر ان حرامی کھوتی شریف اور شرداری کو مارنے چاہیئں جنہوں نے تُن کر پی آئی اے میں کرپٹ اور سیاسی بھرتیاں کیں، جیسے پورے سندھ اور پنجاب میں ڈاکو پولیس میں اور گھوسٹ سکولوں میں بھرتی کیے ہوئے ہیں۔