یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 1.2 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

11%D8%B9%D8%A7%DB%8C%D8%AF.jpg

یورپی یونین نے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کیلئے 1 ارب یورو (1.2 بلین ڈالر) کا امدادی پیکج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی، سماجی اور معاشی بحران کے پیش نظر امدادی پیکج کا اعلان کر دیا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا۔


یورپی یونین کے بیان کے مطابق افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30کروڑ یوروز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1447911115208409088
ان کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لیے ’’ براہ راست مدد ‘‘ ہیں اور یہ وہاں پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے۔

صدریورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

امریکا، برطانیہ اور بھارت پر یورپی یونین کا پہلا گرم آلو
 

such786

Senator (1k+ posts)
Gradually way is paving for talbian government acceptance which would be positive sign for the betterness of Afganistan and the rest of world.