یورپ کے مُدبّرینِ سیاست کی فتنہ انگیزیاں

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
12246599_1234811193212142_8924622170499710443_n.jpg

( یورپ کے مُدبّرینِ سیاست کی فتنہ انگیزیاں ۔۔۔۔۔۔۔ )

( سیّد ابُوالاعلیٰ مودودیؒ ۔ تفہیمات سوم ۔ ترجمان القرآن ستمبر 1939 ۔ فروری 1958 )

" یورپ کے مدبرینِ سیاست کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک یہ ھے کہ ایک طرف تو یہ اندر ہی اندر فتنہ انگیزیاں کرتے رہتے ہیں اور دوسری طرف جب اِن کی شرارتوں کا میگزین پھٹنے پر آتا ھے تو اِن میں سے ہر ایک اصلاح اور امن پسندی کا مُدعی ، حق و انصاف کا حامی اور ظلم و زیادتی کا دشمن بن کر اٹھتا ھے اور دنیا کو یقین دلانا چاہتا ھے کہ میں تو صرف خیر و صلاح چاہتا ھوں ، مگر میرا مَدِّ مقابل ظلم و بےانصافی پر تُلا ہوا ھے ، لہٰذا آؤ اور میری مدد کرو ۔

حقیقت میں تو یہ سب ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ۔ سب ظلم و فساد کے امام ہیں ۔ اِن میں سے ہر ایک کا دامن مظلوموں کے خون سے سُرخ ھے ۔ ہر ایک کا نامۂ اعمال ان سب گناہوں سے سیاہ ھے جن کا الزام یہ ایک دوسرے پر لگاتے ہیں ۔

لیکن یہ ان کی پُرانی عادت ھے کہ جب یہ اپنی مفسدانہ اغراض کے لئے لڑتے ہیں تو اخلاق اور انسانیت اور جمہوریت اور کمزور قوموں کے حقوق کی حمایت کا سراسر جھوٹا دعویٰ لے کر دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں ، تاکہ وہ بہت سے بیوقوف انسان جو ان کے قبضۂ قدرت میں ہیں ، ان کی لڑائی کو حق اور انصاف کی لڑائی سمجھ ان کی ناپاک خواہشات کے حصول میں مددگار بن جائیں ، اور وہ بہت سے خوشامدی لوگ جو اپنی ذلیل اغراض کے لئے ان کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں ، اپنے آپ کو ایک مقصدِ حق کا حمائتی بنا کر پیش کریں اور سُرخ رُو بن جائیں ۔ "

Last edited:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

ایسے تھریڈ نہ بنایا کریں، ورنہ پھر بلوچ صاحب یا جماعت کے دیگر عہدیداروں کے مستقبل میں یورپ کے دوروں کا کیا بنے گا؟؟

جماعت کی حسبِ عادت یہاںبھی وہی پالیسی ہے، اوپر اوپر سے یورپ کو کوسنا
لیکن اندر کھاتے، یورپ کی سیریں
حسین سے بھی مراسم، یزید کو بھی سلام
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ان جیسے مولوی یورپ میں ایک بات بھی نہی کر سکتے ، یہ صرف پاکستان میں بیٹھ کر ہی ان برا بھلا کہہ سکتے ہیں
لیکن جب پھٹتی ہے تو علاج کروانے وہیں جاتے ہیں

یہ مولانا بھی تمام عمر امریکہ کو برا کہتے رہے لیکن جب بیمار ہوے تو اللہ نہی یاد آیا امریکہ یاد آیا ، اور وہیں وفات پائی

بس مولویوں کی اپنی عملی زندگی میں اور ان کی تقریروں میں بہت فرق ہوتا ہے
 
Mohammad Iqbal

Voter (50+ posts)

[/QUO

جواب جاتلاں۔ باند خاموشی
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
It is nothing but a childish statement. Moulana never negated America's achievements in knowledge and research and niether did he ever opposed using their products or people going their to get education. What Moulana opposed is their political strategies which they used to accumulate power over the world. Now had Moulana not gone for treatment to USA, people like you would anyway have found other issues to justify yourself. Then you might have asked why Moulana is using a medicin which is made in USA or why did moulana travel by an plane which is made in USA.

Believer12

آپ نے اصل بات کا رخ موڑنے کی کوشش کی پر کامیاب نہیں ہوے
آپکو کیسا لگے گا اگر ایک بندہ آپ کے گھر کے بارے میں بری بری باتیں کرے ، یہ تو مانے کہ آپ نالج میں بہت آگے ہیں لیکن آپکو شرارتی ، مفسد اور فتنوں کا امام بھی کہے مگر جب بھی اس کو ضرورت پڑے بیمار ہو یا اچھی زندگی کا متلاشی وہ دوست آپ ہی کے گھر جا کر کھاے پیے اور بزنس کرے اچھی زندگی گزارے اور مزے اڑاے ؟
کتنے یورپین یا امریکن حکمران ہیں یا عام شہری ہی لگالیں جو پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں مگر یہاں آکر رہتے بھی ہیں ؟
اصول کی بات یہ ہے کہ اگر مودودی صاحب نے ان حکمرانوں کے خلاف اس سطح پر آکر لکھنا ہے تو پھر جو مرضی ہوجاۓ انکے ملکوں میں جاکر مت رہیں ، علاج کیلئے کسی مسلمان ملک میں چلے جاتے ، یہ سراسر بے غیرتی میں آتا ہے چاہے کوی مانے یا نہ
جو مودودی صاحب نے کیا انکی سنت پر جماعت کے باقی امیر بھی آمنا و صدقنا عمل پیرا ہیں انکے بچے کبھی افغانستان کی سرزمین پر نہیں اترے لیکن انکا نعرہ افغان باقی کوہسار باقی ہے ، یہ کہتے ہیں کہ جہاد فرض ہے مگر دوسروں کے بچوں پر ، مودودی صاھب کہتے ہیں کہ بادشاہت حرام ہے لیکن سعودیہ کو نکال کر

Last edited:

khan_sultan

Banned
سارا دن مودودی مودودی جی ہوتی ہے یار کوئی اور بھی کام کر لو کوئی الله رسول کا بھی نام لو ؟
 
Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)

اپنی ہی آگ میں جلنے والوں کو چین کہاں ہائےآرام کہاں
 
Ibrahim_186

Voter (50+ posts)
I admire Mudoodi Sahib for more than 40 years until I watch videos of Javed Ahmed Ghamidi, I am convinced the damage done by Mudoodi to Muslims of today is more than anyone else. Today Muslim blood is flowing Mudoodi Sahib's Fikr have Lion's share in it. If anybody want to know the truth Watch these 7 Videos. https://www.youtube.com/watch?v=R0guOrhQYEw
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
سارا دن مودودی مودودی جی ہوتی ہے یار کوئی اور بھی کام کر لو کوئی الله رسول کا بھی نام لو ؟

فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے کے علاوہ بھی تمہارا کوئی کام ہے اس فورم پر ، میاں فضیحت ، ایسے ہی چند اور بھی ہیں جن کے پاس فضول وقت ہے اور نفرت پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

جس طرح علمائے جامدین کی نظر اسلام کی روح کو چھوڑ کر صرف اس کے چند مراسم عبادت، چند مخصوص عقائد اور مسلمانوں کی وضع قطع اور شکل و لباس تک محدود رہ گئی ٹھیک اسی طرح تعلیم یافتہ جہلاء کی نظر یورپ کی اصطلاعی علوم، اس کے آداب معاشرت، اس کے رسم و رواج میں الجھ کر رہ گئی اور ترقی کی اصل روح تک نہیں پہنچ سکی

ان کوتاہ نظروں کے نزدیک اصلی ترقی بس یہی ہے کہ مسجد میں بوریے کی جگہ کرسیاں بچھ جائیں- اذان کی جگہ گھنٹہ بجنے لگے، رکوع کی جگہ موسیقی اور رقص ہو، تربیت اطفال اور تدبیر منزل کو چھوڑ کر عورتیں مجالس عیش اور طرب کو زینت دیں- بخاری اور مسلم کے بجائے شیکسپیر اور ملٹن کی تصنیفات پڑھی جائیں، عمامے کی جگہ ہیٹ ہو، پاجامے کی جگہ پتلون اور پینٹ ہو اور مشرقی معاشرت و تمدن کو چھوڑ کر سب کے سب خالص مغربی تہذیب اختیار کر لیں

وہ سمجھتے ہیں کہ بس یہی یورپ کی ترقی ہے اور اسی کو حاصل کر کے وہ عروج معرفت کے آسمان پر پہنچ جائیں گے- حالانکہ یہ درحقیقت یورپ کا روشن نہیں، بلکہ تاریک پہلو ہے، اس کی اخلاقی آزادی، اس کی معاشرت کی بے اعتدالی، اس کے تمدن کے تعلقات دراصل اس کی ترقی کے حالات نہیں، بلکہ تنزل کے مظاہر ہیں- اس کی ترقی کے اصلی عوامل کو دیکھنا چاہو، تو اس کے تھیٹروں اور ہوٹلوں میں نہ جاؤ بلکہ ان کی علمی مجلسوں میں جاؤ، جہاں خاموش اہل علم نوامیس فطرت کی تحقیق اور قوائے طبعی کی تسخیر میں منہمک ہیں

ان کی معملوں ( لیبٹاریز) میں جاؤ جہاں علم و حکمت کے ایک ایک راز کو دریافت کرنے میں لوگ اپنی ساری ساری عمریں صرف کر دیتے ہیں، ان مجاہدین کی زندگیوں پر نظر ڈالو جنہوں نے تحقیق و اکتشاف کی راہ میں اپنا عیش و آرام حتٰی کہ اپنی جانیں تک قربان کر دی ہیں- اگر تم کو نقل ہی اتارانی ہے تو یورپ کی فرض شناسی، اس کی عملی سرگرمی، اس کی علم دوستی، اس کے حکماء و علماء کی مجاہدانہ روح، اس کے محقیقین و مکتشفین کی قربانی و ایثار، اس کے مدبرین کی بیدار مغزی و حب وطنی اور اس کے عاملین و ارباب حرفہ کی دیانت کار و انہماک عمل اور اس کی زندگی کے عام انضباط و انتظام کی نقل اتارو

سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ
آفتاب تازہ - صفحہ 452-253
 
Last edited:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
مودودی جی نے یہ سب، یاسر پیرزادہ کے بارے میں لکھا ہے؟؟

NonStopLeo

Minister (2k+ posts)

فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے کے علاوہ بھی تمہارا کوئی کام ہے اس فورم پر ، میاں فضیحت ، ایسے ہی چند اور بھی ہیں جن کے پاس فضول وقت ہے اور نفرت پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں

سارا دن مودودی مودودی جی ہوتی ہے یار کوئی اور بھی کام کر لو کوئی الله رسول کا بھی نام لو ؟
waisy is post mein firqa wariyat ka anser kahan tha?
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
waisy is post mein firqa wariyat ka anser kahan tha?

آئندہ اس کے تبصروں پر ذرا نظر رکھئے گا ، اندازہ ہو جائے گا ، فورم پر فتنہ کیسے پھیلتا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس موضوع پر بات کریں تا کہ یہ اپنی نشریات کا آغاز کر سکے
 
khan_sultan

Banned

فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے کے علاوہ بھی تمہارا کوئی کام ہے اس فورم پر ، میاں فضیحت ، ایسے ہی چند اور بھی ہیں جن کے پاس فضول وقت ہے اور نفرت پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں

QMXFyuj.png

تماری پوسٹ کو ایک فرقہ پرست نے لائیک دے کر میرے موقف کی تائید کر دی ہے تمارا ان سے گٹھ جوڑ کوئی نیا نہیں ہے
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
تماری پوسٹ کو ایک فرقہ پرست نے لائیک دے کر میرے موقف کی تائید کر دی ہے تمارا ان سے گٹھ جوڑ کوئی نیا نہیں ہے
مجھے حسرت رہے گی ایک دن خان سلطان نئی ای ڈی والے کوئی مثبت تھریڈ لگائیں اور میں اس کو لائک کرتا رہوں ، ویسے آپ کی غلط فہمی ہے ،آپ نے پھر دوسرے بھائی پر الزام لگا دیا ، اگر آج تک کوئی بھی قابل نفرت پوسٹ کسی کی بھی لائک کی ہے تو ضرور بتائیں ، غلطی ماننے میں کوئی حرج اور شرمندگی نہیں ہوگی ، میں اس بحث کا قائل ہوں جس میں دوسرے کا دل نہ دکھے ، تضحیک ، تنقید اور گستاخی نہ ہو ، وہ آپ کریں یا کوئی اور ، ضرور پسند کروں گا
 
چوہدری جی مجھے نہیں پتہ آپ ادھر کی بات ادھر گھما رہے ہیں پر اس فارم پر آپ کا گٹھ جوڑ فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ میرے جیسا بندہ بھی جانتا ہے بس تھوڑی سی تلاش میں آپ کا ایک غلیظ پوسٹ کو لائک کرنا آپ کے اس سوال کا جواب ہے اور بھی بہت کچھ لاسکتا ہوں پر ایک بات ہی پوچھ لیتا ہوں
مجھے جو آپ قوت کر رہے ہیں کیا آج تک ان فرقواریت پھیلانے والوں پر کوئی تھریڈ یا آپ کاکوئی پوسٹ ان کے خلاف ہو تو مجھے ضرور دکھا دیں تا کے تسلی ہو جاے میری بھی مجھے یقین ہے کوئی بھی نہیں ہو گی نام سب کو
معلوم ہیں بلکے آپ ان کی اور وہ آپ کی پوسٹوں کو لائیک کرتے ہیں تو ا سے زیادہ اور کیا ثبوت اے ؟

60xFSp9.png