یوسف رضا گیلانی استعفیٰ پر قائم نہیں رہیں گے،شاہ محمود قریشی

8smfawadgillgillani.jpg

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دیدیا ہے جس پر حکومتی اراکین نے موقف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی میں غیر حاضر رہنے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا گیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج جو استعفیٰ یوسف رضا گیلانی نے بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ دیا ہے میرے اندازے کے مطابق یہ استعفیٰ واپس لے لیں گے اور اس پر قائم نہیں رہیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1488111621788557316
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے اندرسے اگر یوسف رضا گیلانی کے اعتماد پر سوالیہ نشان اٹھا ہے تو یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، پیپلزپارٹی کے پاس بہت سے بڑے لوگ موجود ہیں ، رضا ربانی، شیری رحمان کی شکل میں سینئر اور سنجیدہ رہنما ہیں جو پیپلزپارٹی کے بہترین آپشنز ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاہم میرا تجزیہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ مجھے مناؤ کی طرز پر ایک خواہش ہے اور انہیں منایا جائے گا پھر یہ مان کر اپنا استعفی واپس لے لیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کو قانون سازی میں کامیابی کا الزام دینے سے متعلق یوسف رضا گیلانی کے بیان پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان کو چلایا ہے، اپوزیشن کے لوگوں کی غیر حاضری اور گیلانی صاحب کی عدم موجودگی کا الزام چیئرمین سینیٹ پر کیسے لگایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں استعفیٰ تو بلاول کا بنتا ہے یا زرداری کا جن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز تشریف نہیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپنی جماعتوں کی لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان بھی ہے اور شرمندہ بھی، بہرحال ان جماعتوں میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے۔

https://twitter.com/x/status/1488116844586283008
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا بل پاس کروانے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چند دن پہلے بیرون ملک جانے کی اجازت کے عوض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اپنا استعفیٰ پیش کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1488106529756946432
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ استعفیٰ دینے آئے تھے اب اپنے استعفیٰ بھی دیں گے اور لوٹ مار کا حساب بھی دیں گے، بس دیکھتے جائیں۔