یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں نامناسب رقص،سوشل میڈیا صارفین کاسخت ردعمل

11namunasibdance.jpg

پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد کردہ مرکزی تقریب میں رقص کی محفل شامل کرنے پر حکومت کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سےجناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی حکومتی شخصیات نےشرکت کی،اس تقریب میں ایک موقع پر ڈانس پرفارمنس بھی شامل کی گئی تھی جس میں مرد وخواتین ڈانسرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1558842646768111620
تاہم اس سیگمنٹ کی ویڈیو ٹویٹر پروائرل ہوئی اور حکومت کیلئے شدید تنقید کی وجہ بن گئی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت ٹویٹر صارفین نے حکومت کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر ڈانس کی محفل منعقد کرنے پر خوب تنقید کی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے آزادی کی تقریبات کیلئے حکومت سے 75کروڑ روپے کے فنڈز لیےمگر تقریبات کا معیار انتہائی سطحی بلکہ شرمناک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے نوجوان افسران کو یہ ٹاس سونپا تھا جنہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے پلان تیار کیا تھا، مگر حیرانگی کی بات ہےکہ حکومت نے ان کی تجاویز نظرا نداز کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1558832318571233280
اظہر مشہوانی نے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریب ہمیشہ باوقار رہی ہے مگر اس بار حکومت چھچھوروں کے ہاتھ آئی ہوئی ہے،تہذیب و اقدار سے ان کا کیا لینا دینا۔

https://twitter.com/x/status/1558801065155481600
سیاستدانوں کےعلاوہ صحافیوں نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انوار لودھی نے اس عمل کو جوکروں کا جوک کہتے ہوئے شرمناک قرار دیدیا۔

https://twitter.com/x/status/1558828134488842240
طارق متین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اڈا پلاٹ سےتھوڑاساآگے ایک صوبہ ہے وہاں کی ثقافت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1558829206771060736
احتشام الحق نے کہا کہ مجروں کے عادی لوگ اختیارات ملنے پر یہی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1558826913090752512
ٹویٹرصارفین نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں ڈانس کی محفلیں شامل کرنے کی شدید مذمت کی۔

https://twitter.com/x/status/1558823717698174977
https://twitter.com/x/status/1558819612782911489
https://twitter.com/x/status/1558819330925776901
 

Masud Rajaa

Siasat member
مریم اورنگزیب اور فہد حسین نے چودہ اگست کے موقعہ پر ہندوستانی/یورپین طرز کے ڈانس کیوں منعقد کرواۓ؟
کیا انہیں نہیں پتہ تھا کہ لوگوں کی طرف سے ریکشن آے گا؟
جناب، انہیں سب پتہ ہے! عوام تو پہلے ہی ان کے ساتھ نہیں. یہ سب کچھ تو آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا تھا