یونیورس باس کرس گیل کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

E_l7UZDWYAUq7sb


لاہور: کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کے بعد کرس گیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ میں کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟

کرس گیل کے ٹویٹ کو بھرپور پذیرائی ملی اور پاکستانی شائقین گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا بیان ٹویٹر پر #UniverseBoss #ChrisGayle جیسے ہیش ٹیگ کی شکل میں ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔ن کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ۔


سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان نے کہا کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔



کرکٹ مبصر ڈینس نے کہا کہ اگر آسٹریلوی حکومت مجھے اجازت دے تو میں بھی آپکے ساتھ ہوں گا۔


دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کرس گیل کی بھرپور پذیرائی کی اور انہیں یونیورس باس قرار دیا اور اسے نیوزی لینڈ کے منہ پر تھپڑ قرار دیا۔





 
Advertisement
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Far Far better than people who mock their own country in such a time just because of their political affiliation.
 
Sponsored Link