یوٹیلیٹی اسٹورز بھی سستے نہ رہے، اشیائے ضروریہ مہنگی

utitli1y121.jpg


ملک بھر میں عوام کو ایک کےبعد ایک مشکل کا سامنا ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا مہنگائی، عوام رل رہے ہیں، اور اب عوام کو ریلیف دینے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی سستے نہ رہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر متعدد اشیا کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ ، جیلی ، سرف، شو پالش، ریزر بلیڈر، ٹوتھ پیسٹ، برتن دھونے کا صابن ، شہد، نوڈلز سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک برانڈ کے آئل کے ڈھائی کلووالے ٹن کی قیمت میں 430 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے،سوگرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10روپے تک بڑھائی گئیں، جسکی قیمت 133 روپے سے بڑھ کر 143 روپے ہوگئی جبکہ 275 گرام برتن دھونے کے صابن کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا اور275 گرام ڈش واش کی قیمت 90روپے سے بڑھا کر 140 روپے بڑھادی گئی۔

ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت 11 روپے تک اضافے کے بعد 67 روپے ہوگئی، بے بی ڈائپر کے چھوٹے پیک کی قیمت میں 348 روپےتک اضافہ ہوا، چھوٹا برانڈڈ بے بی ڈائپر کا پیک 1352 سے بڑھ کر 1700 روپے کا ہوگیا۔

کیڑے مار دوا کی قیمت میں بھی 300 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 800 ایم ایل کیڑے مار محلول 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے کا ہوگیا،گرین ٹی کے برانڈڈ 45 گرام پیک میں 20 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 178 روپے ہوگئی۔

بچوں اور بڑوں کی من میکرونی بھی مہنگی کردی گئی، 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 79 روپے سے بڑھ کر 90 کی ہوگئی، 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے اضافے سے 310 سے بڑھ کر 379 روپے ، 66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 48 سے بڑھ کر 53 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے ستر سال تو ایک ہی حکومتی پارٹی کھاتی تھی اور نورا کشتی کرکے اپوزیشن بھی کتی چوروں سے مل کر لوٹ مار کرتی تھی لیکن اب تیرہ چودہ پارٹیوں کے لیڈر کچھ جج اور چار پانچ جرنیل بھی اس لوٹ مار میں حصہ دار ہیں اس لئے چیزیں تو ایسی ہی بکیں گی ابھی تو اور بھی لوٹ مار کی تیاری ہے
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

یوٹیلیٹی اسٹورز بھی سستے نہ رہے، اشیائے ضروریہ مہنگی​


yeh khaber hey - is key ilava kuch nahiyn​

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اور تو کوی سنتا ہے ہے نہ مانتا ہے لیکن اپنے بٹھواریوں اور پٹواریوں کو اندھا اور بے وقوف بنانے کے لیے آجکل نکمی بوکھلای ہوی حکومت ایک بکواس رٹتی پای جاتی ہے
عمران معاہدہ کر گیا اس لیے ہمیں مہنگای کرنی پڑ رہی ہے یہ نہیں بتاتے کہ ہم نالیق سازشوں میں تیز اور مصروف ہیں ہم نے تمام پیسہ ایک ایک بندے کے پیچھے ہزاروں پولیس اہلکار گاڑیوں میں دوڑانے سڑکیں بند کر کے جو معیشت چل رہی تھی اسے بند کر کے اسے بھی ختم کرنے میں اور ٹی وی چینل بند کر کے وہ معیشت بھی بند کرنے باقی بکاو لوٹے خریدنے میں اور ان لوٹوں کو پکڑے رکھنے انہیں ہوٹلوں اور سیریں کرانے میں خر چ ڈالے اور اب لوگوں کے لیے ان کی جیبوں سے نکال نکال کر مزید مہنگی چیزیں کرنے پر لگاے جارہے ہیں اور لوگوں سے جان بچانے کو کہے جارہے ہیں عمران خان نے معاہدہ کیا۔
عمران خان نے اسی معاہدے کے ساتھ مہنگای کا طوفان نہیں لایا ہوا تھا اور ان چوروں کے لیے ہوے قرضے بھی ادا کر رہا تھا
اس بکواس کا جواب عوام ووٹ سے دے گی