یوٹیوب شارٹس دیکھنے والوں کی روزانہ تعداد کتنے ارب تک جاپہنچی؟

shortisi1121.jpg

یوٹیوب پلیٹ فارم پر شارٹس کے ویوز اب پانچ ٹریلین سے تجاوز کرچکے ہیں اور اسی بنا پر ان کے درمیان اشتہار دکھانے کا ٹیسٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس سے قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیو بنانے والے کئی افراد کےلیے رقم اور ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اب اسے تخلیق کاروں کے لیے باقاعدہ آمدنی کے لیے بھی پرکشش بنانے کے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

گوگل کے مطابق شارٹس دیکھنے والوں کی تعداد میں بہت نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ویڈیو بنانے والوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مزید آمدنی کے لیے شارٹس کے درمیان اشتہارات پر غور شروع کردیا ہے اس کے علاوہ ویڈیو کو بھی مونیٹائزیشن میں شامل کیا جاسکے گا۔

تاہم یوٹیوب نے تخلیق کاروں کی بہترین تخلیقی صلاحیتوں پر زور دیا ہے۔ یعنی اگر وہ رقم بنانا چاہتے ہیں تو معیار کا ہرطرح سے خیال رکھیں۔ کیونکہ اب روزانہ دیکھی جانے والی شارٹس کی تعداد 30 ارب تک جا پہنچی ہے۔

تاہم اب بھی ٹک ٹاک کا پلڑا بھاری ہے اور سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ ہے۔ لیکن اس رحجان کو زائل کرنے کے لیے یوٹیوب نے شارٹس پر آنے والے نئے افراد کو فوری طور پر رقم دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد کو اس جانب راغب کیا جاسکے۔
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
TikTok PLUS --> ais sy lagta hy namoonoo ke kami nahi lolz, i understand ais sy acha kaam bhe lia ja skta hy but majority jahil logo ke he ho ge