یک طرفہ کہانی متوجہ کرتی ہے،نعمان نیاز کا شعیب اختر سے تنازع پر ردعمل

سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا قومی ہیرو شعیب اختر سے اختلافات پر شو چھوڑ کر جانے کا کہنا،یہ بات کسی طور قبول نہیں، لیکن اس معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز بالکل بھی شرمندہ نہیں،انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے،


ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں،ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1453131422617718785 پی ٹی وی اسپورٹس پر پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران اسپورٹس اینکر نعمان نیاز نے راولپنڈی ایکسپریس اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور انہیں کہا کہ آپ اوور اسمارٹ ہورہے ہیں، آن ایئر کہہ رہا ہوں پروگرام سے چلے جائیں،

شعیب اختر نے نامناسب رویے پر بریک کے بعد لائیو پروگرام میں استعفا دے دیا تھا،بعد میں ویڈیو بیان میں وضاحت کرتے ہوئے بولے نعمان نیاز سے معاملہ رفع دفع کرنے کی گزارش کی لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے معافی نہیں مانگی،


ڈاکٹر نعمان نیاز کے رویئے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے،قومی ہیرو سے ناروا سلوک پر سوشل میڈیا صارفین اداس ہیں، نعمان نیاز کو قومی ہیروز کی عزت کا درس بھی دے رہے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
All doctors sitting on TV should learn decency and etiquette when millions are watching them.
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Yai wohi sport expert hai Jo viv Richardson ko ignore kr mariyam Aurangzeb sy cricket pr Raye mang rha tha
 

susspense

Voter (50+ posts)
بے شرم انسان اس کو تمیز نہیں کس طرح بات کرنی ھے ایک ملکی اور بینالاقوامی دنیا میں جانے مانے کرکٹر سٹار سے
ایسے بندے کو نکالنا نہیں بلکہ چھتر پولا کر کے باھر پھینکنا چاھئے