ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں،ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔
پی ٹی وی اسپورٹس پر پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران اسپورٹس اینکر نعمان نیاز نے راولپنڈی ایکسپریس اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور انہیں کہا کہ آپ اوور اسمارٹ ہورہے ہیں، آن ایئر کہہ رہا ہوں پروگرام سے چلے جائیں،
شعیب اختر نے نامناسب رویے پر بریک کے بعد لائیو پروگرام میں استعفا دے دیا تھا،بعد میں ویڈیو بیان میں وضاحت کرتے ہوئے بولے نعمان نیاز سے معاملہ رفع دفع کرنے کی گزارش کی لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے معافی نہیں مانگی،
ڈاکٹر نعمان نیاز کے رویئے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے،قومی ہیرو سے ناروا سلوک پر سوشل میڈیا صارفین اداس ہیں، نعمان نیاز کو قومی ہیروز کی عزت کا درس بھی دے رہے ہیں۔