یہاں آزادی اظہار رائےکے نام پر تماشے لگے ہوئے ہیں،فواد کا غریدہ کو سخت جواب

9fwadghrid.jpg

وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے علی وزیر کی ضمانت سے متعلق بیان پر کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس عدالتی بینچ نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کی اس میں سے دو ججز کا تعلق پنجاب سے ہے(ایک جج جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں) اور ایک جج بلوچستان کے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1465594484822089730
انہوں نے مزید کہا کہ ایک جج کا تعلق راولپنڈی سے ہے، ایک کا ملتا ن سے اور ایک جج کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے غریدہ فاروقی کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیئر کیا اور کہا کہ یہاں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر تماشے لگے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جوڈیشری، فوج، بیوروکریسی کے اداروں کو اس طرح علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنا تباہ کن ہے، ججز اپنے فیصلے آئین و قانون کے مطابق کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں اور ان پر ایسے غیر ذمہ دارانہ تبصرے تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1465624000734937092
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں اظہاررائے کی آزادی پر تماشے لگے ہوئے ہیں، یہاں ہر طرح کے شدت پسند کھل کر کھیل لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔