یہ لوگ مقدمات ختم کرانے اور عمران خان کو راستے سے ہٹانے کیلئے آئے ہیں،بھٹی

10bhattidawapmlnecllondon.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ان کی ساتھی جماعتیں اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے اور عمران خان کو راستے سے ہٹانے کیلئے حکومت میں آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نے یہ دعویٰ جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں خواجہ سعد رفیق کا نام ای سی ایل سے نکلتا ہے اور پوری کابینہ نواز شریف سے ملنے کیلئے لندن پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سےسوال ہونا چاہیے کہ آپ مبینہ طور پر کرپشن کیسز میں ملوث لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے حکومت میں آئے ہیں یا عوام کی خدمت کرنے کیلئے؟ لندن میں نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف سے ناراض ہورہے ہیں کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں میری بیٹی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل رہا، مریم نواز اسی لیے اپنے چچا سے ناراض بھی ہیں اور اسی لیے انہوں نے جنرل فیض حمید پر ایک بار پھر تنقید بھی کی ہے۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں نومبر سے پہلے انتخابات ہوسکتے ہیں، اسحٰق ڈار کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں گے،آج آصف علی زرداری نے سب کو چپ کروادیا کہ پہلے انتخابی اصلاحات ہوں گی اور اس کے بعد انتخابات کروائے جائیں گے۔

پروگرام میں شریک تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ لندن میں اجلاس بلائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اہم فیصلے ہونے ہیں جیسا کہ انتخابات کب کروانے ہیں ، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کس نے کرنی ہے؟ ان حساس موضوعات پر گفتگو کی وجہ سے اجلاس کو لندن میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کیا گیا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupts will have no place to hide Inshallah.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور