یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟ شہباز شریف کا افتتاح سے انکار

Raja Atta

Senator (1k+ posts)


وزیراعظم شہباز شریف نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پر نظر رکھنے کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد بارے معلومات تک فوری رسائی یقینی بنانے کے حوالے سے تیار کیے گئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
جس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور نیشنل کوآرڈی نیٹر میجر جنرل ظفر اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرنے کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افتتاح کرنے سے انکار کر دیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیش بورڈ کو مزید بہتر بنا کر ڈیش بورڈ پر رئیل ٹائم انفارمیشن فراہم کی جائے اور مزید درکار خصوصیات کا اضافہ کر کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے۔

سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی پر نظر رکھنے کیلئے تیار کیے گئے ڈیش بورڈ کا اقدام بہترین ہے لیکن سیلاب سے ہوئے نقصانات، متاثرین کیلئے کی گئی امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان کی تقسیم سے متعلق درست معلومات کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کی طرف سے معلومات شامل کرکے اسے ایسا بنایا جائے جس پر قوم فخر کر سکے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب کی جائینگی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کی بہت نقصان ہوا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں، دنیا خود تسلیم کرتی ہے پاکستان کا کاربن گیسوں کے اخراج میں حصہ انتہائی کم ہے، مستقبل میں بھی ایسی قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے تحفظ بارے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اس کیلئے چاروں صوبوں کے وزراء زراعت اور سیکرٹریز کا اجلاس بلا لیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر فیصلے کر سکیں۔

یاد رہے کہ یہ ڈیش بورڈ بنانے کا مقصد سیلاب متاثرین کو دی گئی حکومتی امداد کے حوالے سے معلومات تک فوری رسائی یقینی بنانا تھا جس کی آج افتتاحی تقریب تھی۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر امین الحق سے سوال کیا کہ کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟ جس پر امین الحق نے جواب دیا کہ میری گزارش یہ تھی کہ آج آپ اس کا افتتاح کر دیں ہم بہتر کر لیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ میں بہتری کیلئے ایک ہفتے کا مزید وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Wow - tun k rakho mian sahab is corrupt bureaucracy ko.

Well done

Nawaz Shareef aka Dalla bhai Tumhara chota bhai aka Nikka dalla should be kept hidden. His IQ is the same as a Senior Dalla of Heera Mandi. I'm amazed how these shah dolas choohas's have got to important positions in pakistan and what they have been doing in these important offices for the last many years. There is a close competition as to who has lower IQ - The IT low life's or this Nikka Dalla.
 
Last edited:

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
afsos ki baat yeh hai k Umar Saif is like 10 times more educated then Showbaz...but is not speaking becuz he knws what Showbaz would do to him and he expects to continue to get awarded tenders/contracts with blessings of SS....beneficiaries of the corrupt system everywhere

Both are of the same level - low IQ low lifes. Like [sic] 10 times more educated does not make any difference if you have done nothing substantive in your life.
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Shahbaz Dalla should be sent back to heera mandi on the position of chief dalla and these IT retards should be sent to ethiopia for further training!
 
Last edited: