’کی لیس‘ گاڑیاں چرانے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ گروہ قانون کی گرفت میں

3%DA%A9%D8%B9%DB%92%D9%84%D8%B9%D8%B3%D8%B3%DA%86%DA%BE%DB%81%D8%B1.jpg


لاہور کا تعلیم یافتہ چوروں کا گروہ قانون کے ہتھے چڑھ گیا،جیمرز کی مدد سے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ’کی لیس‘ گاڑیاں چرانے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ اسٹاف نے کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو گروہ کو پکڑا ہے، گروہ کا سرغنہ چار سدہ کا رہائشی افنان خان ہے،جس نے بی ایس آنرز کی ڈگری لے رکھی ہے،جس کا کہنا ہے کہ اس نے جیمرز، ٹریکر ڈیکیٹرز اور گاڑی کا سافٹ ویئر خود تیار کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499789415090204679
افنان خان کا کہنا ہے کہ ہمارا وارداتیں کرنے کا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوتا تھا،افنان خان اپنے ساتھی کی مدد سے 7 منٹ میں گاڑی قابو کر کے لے جاتا تھا،سب سے پہلے جیمرز آن کرتے، جو 300 میٹر کے علاقے میں تمام الیکٹرانک ڈیوائسز جام کر دیتا، پھر گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوتے، گاڑی کا سوئچ نکال کر اپنا لگا دیتے اور آخر میں کمپیوٹر سسٹم ہیک کر کے اپنی چابی بنا کر گاڑی لے جاتے۔

موٹر وے سے گزرنے کیلئے اگلی گاڑی کے بمپر کے ساتھ گاڑی جوڑتے اور ٹول پلازے پر بغیر اسکین ہوئے نکل جاتے تھے،ایس پی انٹی وہیکلز اسٹاف آفتاب پھلروان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان افنان عادل اور شہزاد مسیح سے 3 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 9 گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

ایس پی آفتاب پھلروان کے مطابق لاہور سے چوری کی جانے والی گاڑیاں خیبرپختونخوا میں فروخت کی جاتی ہیں، چوری شدہ گاڑیوں کے لیے صوبے میں ویئر ہاؤس اور باقاعدہ پارکنگ اسٹینڈز موجود ہیں۔

 

Tit4Tat

Minister (2k+ posts)
didnt like your logic. It can happen anywhere and unfortunately is happening. It is immoral and unethical to polarise the crime in specific demographics. Hope you dont mind

sorry i didnt mean tu put it on pathans, but it is a fact that most of serious crimes, terrorism recruits smuggling drugs ransom and what not has always kpk connection

ever wonder no body migrates to kpk but almost half of kpk has spread out all over pak?
 
  • Like
Reactions: Khi