2 crores 50 lac unidentified sims blocked

Faisal

Politcal Worker (100+ posts)
552cd364836f4.png
فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: 10کروڑ 30 لاکھ موبائل فون سمز کی بائومیٹرک تصدیق کے لیے صارفین کو دیئے جانے والی 3ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد 2 کروڑ 50 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کوبند کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈان کو بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے تصدیق وغیر تصدیق شدہ سمز کے دعوے کی تصدیق کے لیے آڈٹ کا آغاز کچھ دن میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اپنی بند کی گئی سموں کو اگلے چھ ماہ کے دوران قریبی کسٹمر سروس سینٹرز سے دوبارہ تصدیق کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ملک میں زیرِ استعمال 10 کروڑ 40 لاکھ سمز میں سے 10 فیصد پوسٹ پیڈ سمز تھیں جن کی معلومات پہلے ہی سے موبائل کمپنیوں کے پاس ریکارڈ میں موجود تھی ۔
دوسری جانب پانچ ٹیلی کام آپریٹرز( موبی لنک، یو فون، ٹیلی نور، وارد اور زونگ ) کے 1000 فرینچائزز سمیت 6000 ریٹیل اسٹورز پر نئی سمز جاری کرنے پر عائد کی گئی پابندی کو پیر کے روز اُٹھا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پابندی کے دوران صرف 500 کسٹمر کیئر سینٹرز کو نئی سمیں جاری کرنے کی اجازت حاصل تھی جبکہ تمام فرنچائیزز سمیت ریٹیل سینٹرز پر بایو میٹرک تصدیق کے لئے مشینیں لگائی گئی تھیں۔

صارفین نے بتایا کہ فرینچائزز پر ہجوم ہونے کے باعث انہیں سموں کی تصدیق کروانے کا موقع نہیں مل سکا۔

یاد رہےکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات پر ٹیلی کام آپریٹر ز نے 13 جنوری 2015 سے سمز کی تصدیق کا عمل شروع کردیا تھا۔

Source

 

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
What about prepaid balance that was in them, Govt should take that much money from operators.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
inn 2 coror aor 50 laakh sims mein aik meri b hai ... aik sim kitna farq dalti hai ... agar woh na hotee to blocked sims ki tadaad 2 coror 4999999 hotee :)