ہماری اسٹیبلشمنٹ سے جنگ کب تھی؟ جلسوں میں باتیں ہوتی رہتی ہیں، شاہد خاقان

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
محمد زبیر اپنے بیان پر وضاحت دیں، نواز شریف برہم ۔ عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو راولپنڈی سے صلح کا بیان مہنگا پڑگیا، نواز شریف بھی محمد زبیر سے نالاں ہیں، مسلم لیگی رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے جاری بیان کا پارٹی صدر نواز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی۔


نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے بیان کو پارٹی کی جانب سے غیرذمہ دار قرار دیتے ہوئے وارننگ دی گئی اور انہیں عہدہ سے ہٹائے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

نواز شریف اور شہباز شریف محمد زبیر کے بیان پر شدید غصہ ہیں، نائب صدر مریم نواز معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہیں،اس حوالےسے محمد زبیر نے عید سے ایک دن قبل جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات کی اور انہیں وضاحت پیش کی لیکن وضاحت کام نہیں آئی،نواز شریف اور شہباز شریف اب بھی وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں۔






محمد زبیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد میڈیا ٹیم کی فہرست از سر نو تشکیل دینے کی تجویز پر زیرغور ہے، سنجیدہ اور ذمہ دار ارکان پارلیمنٹ، پارٹی عہدیداروں کو ٹاک شوز میں بھیجا جائے گا،نئی میڈیا ٹیم کے بارے میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحق ڈار، شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئر قیادت میں مشاورت جاری ہے جس کے بعد میڈیا ٹیم کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

نامزد ارکان پارلیمنٹ، پارٹی عہدیداروں کے علاوہ کوئی اور پارٹی کی نمائندگی نہیں کر سکے گا۔

محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ راولپنڈی سے صلح ہو گئی اب ہماری کوئی لڑائی نہیں،میری ملاقات ہوتی تھی تو کبھی ڈیل یا کوئی ریلیف نہیں مانگا، کسی کو بھی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
یہ درباری بھی کیا بے شرم ،بے حیا،اور بے غیرت مخلوق ہے
ھر جلسے ، اور ھر ٹاک شو، اور ھر پریس کانفرنس سنتریوں کو گالیاں دیکر
باؤ جی کا پا خانہ سر پر تھو پتے ہیں
اور منّت ترلے کا موقع ہو تو اُسے "مہندی " کا نام دے دیتے ہیں