ون آن ون ملاقات نہیں ہو سکتی،شی جن پنگ کا جو بائیڈن کو کورا جواب

10.jpg

چین کے صدرشی جن پنگ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن کی ون- آن- ون ملاقات کی تجویز کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کافی ٹھنڈے تعلقات ہیں، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 90 منٹ لمبی کال کے دوران اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ پہلی آمنے سامنے ملاقات کی تجویز پیش کی لیکن ملاقات طے نہیں ہو سکی۔


رپورٹ کے مطابق ، بائیڈن نے شی کو تجویز پیش کی تھی کہ رہنما امریکہ اور چین کے تعلقات میں تعطل کو دور کرنے کی کوشش میں سربراہی اجلاس منعقد کریں ، لیکن چینی رہنما نے اسے قبول نہیں کیا اور واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ بیجنگ کی طرف کم سخت لہجہ اپنائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شی نے بظاہر آگاہ کیا کہ تعلقات کے لہجے اور ماحول کو پہلے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اٹلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز میں ممکنہ طور پر رہنماوں کی آمنے سامنے ملاقات ہو سکتی ہے، لیکن چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاید شی جن پنگ نے برکس سمٹ میں ورچوئل شرکت کریں گے۔ یہ بھی توقع نہیں کہ وہ اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن نے فروری کے بعد تقریبا 90 منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو کی۔