وزیراعظم کی زندگی پر دستاویز فلم "اسپرچوئل ڈیموکریسی"حقیقی ویڈیوز شامل

61434716c7256.jpg


مشہور گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر ایک دستاویز فلم تیار کی ہے جس کا نام "اسپرچوئل ڈیموکریسی" رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور میوزیکل بینڈ جنون سے شہرت پانے والے سلمان احمد نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی 50 سالہ زندگی پر دستاویزی فلم تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں عمران خان کی زندگی کی حقیقی ویڈیوز اور تصاویر شامل کی گئی ہیں، فلم کے چار حصے ہیں، پہلے حصےمیں عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل کی سوچ اور اوور آل زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438424441059434500
سلمان احمد کے مطابق فلم کا دوسرا حصہ عمران خان کے بھارت کے حوالے سے نظریات اور سیاسی سوچ پر مبنی ہے جبکہ تیسرے حصے میں کورونا کے عالمی بحران کے دوران صورتحال سے نمٹنے کیلئے عمران خان کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1436441806691082250
گلوکار نے بتایا کہ فلم کے آخری اور چوتھے حصے میں وزیراعظم عمران خان کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
سلمان احمد نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو پچھلے 35 سال سے جانتا ہوں اور میرے پاس ان کی لاتعداد تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، فلم میں شامل کیا گیا دیگر مواد میں نے دوسرے ذرائع سے حاصل کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1436728286453932034
گلوکار نے کہا کہ فلم انگریزی زبان میں ہوگی جسے فلمساز شعیب منصور اور میں نے خود شوٹ کیا ہے، تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ کہنا بھی قبل از وقت ہوگا کہ فلم کس پلیٹ فارم پر نشر کی جائے گی۔