لاہور:کارخانے کے مالک نے تنخواہ مانگنے پرملازم پرتیزاب پھینک دیا،مزدور ہلاک

dead-1587349651.jpg


لاہور میں غریب مزدرو کیلئے تنخواہ مانگنا جرم ہوگیا، ملازم کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا،نشتر کالونی میں ملازم اسحاق کارخانے کے مالک یاسین سے تنخواہ مانگنے گیا تو مالک نے ظلم کی انتہا کردی، ملازم کو اس کا حق دینے کے بجائے غریب مزدور پر تیزاب پھینک دیا،جس سے پچپن سالہ مزدور جھلس گیا،مزدور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے تڑہپ تڑپ کر جان دے دی۔

پچپن سالہ اسحاق نشتر کالونی کےکارخانے میں ملازم تھا،اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولسی چھاپے مار رہی ہے، بستی خیر دین نور شاہ روڈ کے اسحاق نے کارخانے کے مالک یاسین سے تنخواہ مانگی تو یاسین نے صبح تک انتظارکرنے کا کہا تھا۔

غریب اسحاق نے صبر کرکے صبح تک انتظار کیا لیکن نہیں جانتا تھا کہ صبح اسکی موت کا سامان کیا جا رہا ہے، اسحاق تنخواہ کے حصول کیلئے کارخانے میں ہی سو گیا اور سوتے ہوئے ملازم پر مالک یاسین نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے اسحاق کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔