طالبان جنگجوؤں کیا کھاتے ہیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

58908479_303.jpg


طالبان جنگجو کا نام آتے ہی ایک ہی رعب دبدبے والی کیفیت سوچ میں آجاتی ہے،افغانستان پر کنٹرول کے بعد طالبان کی کئی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جس سے ان کی سادہ طبیعت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اس بار طالبان جنگجو کے کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ترک ادارے ٹی آر ٹی سے منسلک صحافی علی مصطفیٰ نے طالبان جنگجوؤں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438103843972206594
ویڈیو میں صحافی بتا رہا ہے کہ وہ طالب کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں، طالب کھانے میں صرف ٹماٹر میں بنے چاول کھاتے ہیں، صحافی نے خود بھی ایک نوالہ لیا اور کھانے کے بعد کہا کہ یہ بہت مزے کا ہے،ویڈیو میں طالبان جنگجو کو بھی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں صحافی نے بتایا کہ وہ جلال آباد کے قریب ایک علاقے میں طالبان جنگجو کے ساتھ کھانا کھارہاہے، جو بہت مزے کا ہے،اس سے قبل طالبان کی جھولا جھولنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں طالبان جنگجو امریکی جہاز کے ونگز پر جھولا باندھ کرمزے سے جھولا جھول رہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی جیت کے بعد مختلف دلچسپ ویڈیوز میں کہیں طالبان جھولے جھولتے تو کہیں سیلفیاں لیتے نظر آئے،طالبان تفریحی پارکس میں ڈوجنگ کار سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے،ویڈیوز خوب وائرل بھی ہوئیں۔