پاکستان نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر فوادچوہدری کا ردعمل

fwi1i1212.jpg



پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور پی سی پی کا ردعمل سامنے آگیا۔۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والا ون ڈے میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک میچ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ابھی اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ مختصر پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نیوز ی لینڈ کرکٹ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ یہ سیریز نہیں کھیلنا چاہ رہی ہے ، پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی ۔

https://twitter.com/x/status/1438799448767881217
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے دوشنبہ میں ایمرجنسی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے اس حوالے سے رابطہ کیا اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ کیوی ٹیم کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں لیکن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم قائل نہ ہوسکیں اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یہ سیریز منسوخ کرنے کا اعلان ہی کرنا پڑا۔

پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس پر فوادچوہدری کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ فوادچوہدری کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،

https://twitter.com/x/status/1438802143796994053
ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی

https://twitter.com/x/status/1438802145445359617
 

abduloz

Politcal Worker (100+ posts)
It is sad, not just the games have been called off but it will reversed repute of our country backward where we had 10/15 years ago, and I have strong feeling the security is just excuses it must be some other reasons behind that as we are listening on international western media blameing pakistan for interfering in Afghanistan supporting the taliban, it could be the reason that some countries aren't happy with Pakistan and start hatchings the conspiracy against Pakistan so we will have to be very careful.