حسان نیازی کی ضمانت ہونے پر مخالف وکیل نے عدالت کو تالے لگادئیے

hanani11.jpg


ضمانت ہونے پر مخالف وکیل نے عدالت کو تالہ لگادیا۔سکیورٹی انچارچ مبشر اعوان نے عدالت کا تالہ توڑ دیا اور عدالت کو سائلین کے لیے کھول دیا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سيشن کورٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے ميں نامزد وزيراعظم کے بھانجے حسان نيازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے حسان نیازی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

حسان نیازی کی ضمانت ہونے پرنواب اکبر بگٹی کی بیوہ نرگس شہزادی کے وکیل نے سماعت کرنیوالے جج کی عدالت کو تالہ لگادیا۔


نجی چینل کے مطابق ایڈوکیٹ چوہدری محمود عالم نے عدالت سے حسان نیازی کی ضمانت کی فائل بھی لے گئے۔وکیل نے عدالتی عملہ سے فیصلے کی فائل مانگی اور بعد میں تالہ لگا کر عدالت میں چلتے بنے

بعدازاں سکیورٹی انچارچ مبشر اعوان نے مداخلت کی اور عدالت کا تالہ توڑ دیا اور عدالت کو سائلین کے لیے کھول دیا گیا۔

ایڈوکیٹ حسان نیازی کا کہنا تھا کہ نرگس شہزادی نے مجھ پر ایک بے بنیاد ایف آئی آر درج کرائی تھی اور یہ اس پر 15، 16 بار التوا لے چکے تھے۔آج پھر یہ لوگ التواء مانگ رہے تھے لیکن عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیدیاجس پر مخالف وکیل غصے میں آگئے اور عدالت سے بدتمیزی کی ۔

حسان نیازی نے مزید کہا کہ انہوں نے جج کو چاقو سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور وہ فائل جس میں میری ضمانت کا حکمنامہ لکھا تھا وہ جج سے فائل چھین لی اور جج کو عدالت کے اندر ہی بند کرکے چلے گئے۔


حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ہم مشکل کیس لیں تو ہمیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ضمانت میرا حق تھا اور یہ لوگ مجھے اس حق سے محروم رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔