نیوزی لینڈ کا سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ،قومی کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا

8.jpg

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے کے اچانک اعلان کے بعد سیریز ملتوی سے متعلق قومی کرکٹرز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیانات میں قومی کرکٹرز نے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔

پاکستان کے سٹار کرکٹر بوم بوم شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے باوثوق ذرائع سے یہ سنا ہے کہ جو سیکیورٹی آفیشنلز زمینی حقائق سے آگاہ تھے ان کا کہنا ہے " ہم سب سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ آکلینڈ میں موجود کوئی شخص یہ بیان کرسکتا ہے کہ ٹور خاتمے کا فیصلہ کس نے کیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1438867977252782084
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اچانک دورہ کو ختم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ سیریز ہمارے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ کا سبب بن سکتی تھی، مجھے ہماری سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، یہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/x/status/1438814618898608130
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس دکھ کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، ہمارے پاس نہ صرف دنیا کے بہترین سیکیورٹی ادارے ہیں بلکہ دنیا کی متعدد ٹیموں نے بھی پاکستان میں پرامن طریقے سے کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے دکھ کو محسوس کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438819948214816768
آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ یہ دل شکن واقعہ ہے، پاکستانی کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں، ہم نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، پی سی ایل اور دیگر کرکٹ ٹیموں کا پاکستان دورہ ہماری بہترین سیکیورٹی اور مہمان نوازی کی مثالیں ہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1438817332802068481
فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ مجھے یہ سوچ مزید اداس کررہی ہے کہ اس خبر کو سن کر ہمارےشائقین کرکٹ کتنے افسردہ ہوں گے، دنیا کیلئے میں ایک بار پھر دہرانا چاہوں گا کہ ہمارا ملک کرکٹ کیلئے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنے مداحوں کو یقین دلانا چاہوں گا کہ ہم ان افسردہ چہروں کو ایک بار پھر مسکراہٹ اور خوشیوں میں بدل دیں گے، انشااللہ۔

https://twitter.com/x/status/1438825822366863361
فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے جذبات انتہائی افسردہ ہیں، کئی سالوں سے ہم دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونا افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438822759228973098
آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آخری لمحے میں سیریز ملتوی کرنے کا اقدام افسوسناک ہے، ہم اس سیریز کا انتظار گزشتہ 18 سالوں سے کررہے تھے اور اس کیلئے بہت پرجوش تھے، پاکستان نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے اور ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1438850905735143426
بیٹسمین احمد شہزاد نے لکھا کہ تمام سیکیورٹی خدشات دور کرنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود دورے کے اختتام کا فیصلہ افسوسناک ہے، پاکستان کی جانب سے کیے گئے تمام انتظامات نظر انداز کردیئے گئے، کیا یہ کوئی دھمکی ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438835854827393034
فاسٹ باؤلر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیلئے یہ ایک اداس دن ہے ، ایسے وقت میں جب پاکستان ملک میں کرکٹ واپسی کی منزل کی طرف گامزن تھا یہ بدقسمت اقدام سامنے آیا، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین سیکیورٹی ایجنسیز ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438816918274719744
بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور اطمینان بخش ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی دی گئی ، آخری منٹ میں دورے کو منسوخ کرنے کا اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438824588159459336
شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں کرکٹ واپسی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم نےگزشتہ 6 سالوں میں بین الاقومی کرکٹ کے بغیر بہت کچھ کھویا ہے، فیصلے کی ٹائمنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438820283226501124