برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

13.jpg

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، برطانیہ نے پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کرکے نام ریڈلسٹ سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے جمعے کو اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے بعد پاکستان اور ترکی سمیت آٹھ ممالک کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے۔


پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مجھے تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ مجھے علم ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کتنے مشکل تھے بہت سارے لوگوں کے لیے جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قربت پر انحصار کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438890481107210244
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ آپسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک میں ڈیٹا شیئرنگ اور عوامی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

https://twitter.com/x/status/1438899022836768770
برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو رواں سال9 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا جبکہ گذشتہ ماہ انڈیا کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم پاکستان کو اسی فہرست میں برقرار رکھا تھا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بہت شکریہ مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ انڈیا کو دوبارہ ریڈ لسٹ میں ڈالا جاے اور وہاں تمام کرکٹ دورے منسوخ کئے جائیں اور برطانیہ پاکستان کے دورے کو ممکن بناے