عاطف اسلم کے نئے گانے کا ٹیزر، ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ لیا


ہردل عزیز گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے خوش خبری، نئے گانے اجنبی کا ٹیزر جاری کردیا گیا، ٹیزر عاطف اسلم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، گانے کی ایک جھلک نے ہی دھوم مچادی اور سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک اس بار بھی عاطف اسلم کچھ نیا لیکر آرہے ہیں۔

گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا یہ ٹیزر میرے مداحوں کیلئے ویک اینڈ کا تحفہ ہے،گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا ہے۔

اس نئے گانے میں مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہونگی، ماہرہ کے مداحوں کو مکمل گانے کا انتظار ہے۔

https://twitter.com/x/status/1439249386375106562
عاطف اسلم اس سے قبل اداکارہ سجل علی کے ساتھ گانا رفتہ رفتہ بھی ریلیز کرچکے ہیں،یہ گانا 21 جولائی کو عید کے روز یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا،جسے بھرپورپذیرائی ملی ہے،عاطف اسلم ایک بار پھراداکاری کے بھی جوہر دکھائیں گے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ڈرامہ سنگ ماہ کے سیٹ سے ہیلو، ہاں میں ڈرامہ سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دُعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی۔



گلوکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر موجود ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہاں! میں ایک ڈرامہ سیریل کر رہا ہوں اور مجھے آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
 
Last edited by a moderator: