اسٹیٹ بینک نے آئندہ2ماہ کیلئےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،شرح سود میں اضافہ

3.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود میں اضافے کی منظور ی دی گئی اور شرح سود میں اگلے 2 ماہ کیلئے25 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد اگلے 2 ماہ کیلئے ملک میں شرح سود 7اعشاریہ 25 فی صد مقرر کردی گئی ہے۔


واضح رہے کہ زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) نے اپنے گزشتہ اجلاس کے دوران یہ نوٹ کیا تھا کہ ملک میں معاشی بحالی کی رفتار توقع سے زیادہ ہے، جون کے مہینے میں سال بسال مہنگائی کی شرح میں بھی کمی کارجحان دیکھا گیا ہے۔

زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ دوسری جانب ملکی درآمدات میں اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہوا طلب کا دباؤ کا اثر رواں مالی سال میں آگے جاکر مہنگائی کے اعدادوشمار میں ظاہر ہونا شروع ہوسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کت فیصلے پر سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بحالی کی تیاری کررہا ہے۔ آج شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس بلوں میں ضروری اضافہ، روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی، IMF پروگرام آئندہ ماہ بحالی کے پیشگی اقدامات یا prior actions ہیں IMF پروگرام بحالی سے معشیت میں استحکام و قرار آئے گا"

https://twitter.com/x/status/1439946125734256647
 
Last edited: