مغربی بلاک اکٹھا ہوگیا، کسی کا لحاظ نہیں کرینگے،رمیز راجا

612dfbed60fbb.jpg


انگلینڈ بھی نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چل پڑا، انگلش کرکٹ بورڈ نے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا، اگلے ماہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونا تھی،چیئرمین رمیز راجا نے دوغلے معیار پر آگ بگولا ہوگئے، کہا مغربی بلاک اکٹھا ہوگیا ہے، اب آسٹریلیا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے، نیوزی لینڈ سے معاوضہ لیں گے۔


رمیز راجا نے کہا کہ انگلش ٹیم کے دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی،لیکن یہ متوقع تھا کیونکہ یہ سارا بلاک بدقسمتی سے اکٹھا ہوجاتا ہے،انگلینڈ کی ٹیم کے دستبردار ہونے سے سخت مایوسی ہوئی، اب آسٹریلیا بھی پر تول رہا ہے اور بہانے ڈھونڈ رہا ہے کہ وہ بھی نہ آئے کیونکہ یہ سارا بلاک ایک ہی ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے اس حوالے سے بات ہوئی تھی ،انہیں یہی کہا تھا کہ آپ نے ان کا بھی سوچنا ہے جو لوگ وہاں رہتے ہیں انہیں بھی مایوسی ہو گی،گر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی کا لحاظ نہیں کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ کمپنسیشن ملے گی، میں کمپنسیشن لے کر دوں گا۔

رمیز نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غصہ یہی ہے کہ پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم چلی گئی اور شیئر بھی نہیں کیا کہ انہیں کیا تھریٹ تھا،ہمیں پتہ ہے کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیز کس معیار کا کام کرتی ہیں،ہمارے لیے یہ سب ایک سبق بھی ہے ہم ان کی خواہشات کو سر آنکھوں پر رکھتے ہیں،ہمارے کھلاڑی قرنطینہ میں ان کی ڈانٹ ڈپٹ سنتے ہیں،لیکن اب ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے۔

دوسری جانب ای سی بی کا کہنا ہے کہ خطے میں سفری خدشات موجود ہیں،اس سے کھلاڑیوں کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوگا،ہم سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی ناامید ہوگا۔
 

Tototiti

Politcal Worker (100+ posts)
What great times to live in ??
Finaly we are not taking ditations. I bet if it was sharifs gov and sethi's leadership they would do as asked. Times have changed. Thank you IK for boosting self esteem in this nation that has just woken from slumber.