نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کتنے لاکھ روپے کے چاول کھاگئی؟

rice1121.jpg


نیوزی لینڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر آئی تو انہوں نے یہاں8 روز تک اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں قیام کیا۔ ان کی سیکیورٹی پر مامور وفاقی پولیس کے اہلکار کتنے لاکھ کی بریانی کھا گئے جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم سرینا ہوٹل میں آٹھ روز تک قیام پذیر رہی،کیویز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے وفاقی پولیس کے 500 افسر و اہلکار تعینات کئے گئے، وفاقی پولیس کی طرف سے 5 ایس پی اور ایس ایس پی آپریشن سکیورٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔

آٹھ روز کے دوران اسلام آباد پولیس نے 27 لاکھ کے چاول کھا لئے۔ خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسروں اور اہلکاروں کو دو وقت کھانا فراہم کیا گیا۔

فنانس ڈویژن نے اسلام آباد پولیس کو تاحال کھانے کا بل ادا نہیں کیا، جب کہ کھانے کے اخراجات میں ایف سی اور رینجرز کا بل شامل نہیں۔


https://twitter.com/x/status/1439820663305510914
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی جہاں ان کے درمیان متعدد میچز ک سیریز شیڈولڈ تھیں، تاہم کیوی ٹیم منیجمنٹ سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر بغیر کھیلے واپس چلی گئی۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنا آئندہ ماہ میں شیڈولڈ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بریانی کے پلے بڑھے یہ سارے پُلسیے نونیوں کے دور کی بھرتیاں ہیں . سوائے فری کی بریانی ڈکارنے کے انہیں آتا ہی کیا ہے ؟؟؟
حفظہ مدرسے والا مولوی عبد العزیز تو ان سے سنبھالا نہیں جاتا