بینکنگ کے شعبے میں خواتین کیلئے کون سی نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے؟

womn11n2.jpg


ایس بی پی ( اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کی جانب سے خواتین کیلئے برابر کی بینکاری کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ جس کا مقصد مالیاتی شعبے میں صنفی فرق کو کم کرنے کے علاوہ خواتین کو معاشی سہولیات کی فراہمی تک رسائی ہے۔

مذکورہ پالیسی کا اجرا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کے روز ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ورلڈ بینک ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں اب تک 39 درجے بہتری لانے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ سنگاپور کی طرز پر پاکستان بزنس پورٹل قائم کرنے کا پلان ہے۔

صدرارتی دستخط کے بعد ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی ہے، حکومت نے ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا اب ارکان پارلیمنٹ، سرکاری ملازمین، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، اکاؤنٹنٹ، آئی ٹی ماہرین سمیت سب نیب اور نادرا کے ریڈار پر آگئے۔

سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں سپریم کورٹ نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کی ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی، بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔