دورہ پاکستان منسوخی:برطانوی صحافی اپنے ہی کرکٹ بورڈ کے دہرے معیارپر برس پڑے

3.jpg

برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستانی منسوخی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دہرے معیار کے فیصلوں کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ دوستوں سے محروم ہوجائے گا، ای سی بی کے ایسے فیصلوں اور دہرے رویے کے باعث قوموں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔


جارج ڈوبیل نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دہرے معیار کو بے نقاب بھی کیا اور کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں ایک دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کو برطانیہ میں دھمکیاں ملتی ہیں مگر ان دھمکیوں کو رد کردیا جاتا ہے، دہشت گردی کے واقعے کے باوجود برطانیہ میں میچز منعقد ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1440240828270579722
جارج ڈوبیل نے مزید کہا کہ برطانیہ میں میچز کے دوران شائقین گراؤنڈ میں آگئے، اگر ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بوڈ کا کیا ردعمل ہوتا؟

برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس بھی بدلی،سیکیورٹی مشیر نے بھی کوئی پیغام نہیں دیا، پاکستان میں برطانوی سفارتخانہ بھی مطمئن تھا مگر اس سب کے باوجود دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ۔

https://twitter.com/x/status/1440238703394181126
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی میں میچ سے کچھ دیر قبل دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کرکے ٹیم کو واپس بلوالیا تھا، بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی شیڈولڈ دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ۔
 
Last edited: