چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ کے باوجود برطانیہ میں جاکر کرکٹ کھیلی،محمد حفیظ

5.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ کے باوجود برطانیہ گئے اوروہاں کھیلے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز کو منسوخ کرنے سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت سے ایسے ممالک کے دورے کیے جہاں دیکھنے یا سننے میں حالات بہت بہتر نہیں تھے مگر بطور پاکستانی ہم بڑے دل کا مظاہرہ کرتے اور ایسی جگہوں پر جاکر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1440264708091641863
محمد حفیظ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے سخت ترین حالات کا سامنا کیا ہے، ہم نے برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے دہشت گردی کے واقعے، ریڈ الرٹ کے باوجود دورہ منسوخ نہیں کیا اور وہاں گئے۔

قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مشکل ترین حالات میں جاکر کھیلے، 14 دن کا قرنطینہ اور تمام تکالیف برداشت کیں، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا تکلیف دہ اقدام ہے۔

محمد حفیظ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا پوری دنیا جانتی ہے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں سے ایک ہے، جن
الزامات کو عائد کرکے دورے منسوخ کیے گئے وہ ہمارے اورپاکستانی شائقین کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہیں۔