انگلینڈ پاکستان کا قرض نہیں اتارسکا:سابق انگلش کپتان اپنے کرکٹ بورڈ پر برہم

mike11.jpg


انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیک ایتھرٹن بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور کہا کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔گزشتہ برس میں نے لکھا تھا کہ وباکے دنوں میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کا دورہ کرکے سخاوت دکھائی تھی

سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے صرف ایک بیان جاری کرکے غلط کیا جب کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔۔ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض اداکرتے، اس کرکٹ نیشن جس نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا۔

برطانوی اخبار کے لیے لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں انکا کہنا تھا کہ انگلشن بورڈ اور کھلاڑیوں کے پاس اس ہفتے چیزوں کو ٹھیک کرنے کا موقع تھا مگر انہوں نے اسے گنوادیا۔آسڑیلیا سے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی اتنی ہی امید ہے جتنی کہ انگلینڈ سے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورے کی منسوخی سے واضح پتہ چل رہا کہ اس کی وجہ سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔انگلش سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے دورے کے حوالے سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔اگر کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ تھا تو انگلینڈ بورڈ کا اس کا بتانا چاہیے تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا ہائی پروفائل سیزن تھا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیاکو دورہ کرنا تھا لیکن اس وقت سب کچھ چکنا چورہوگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔پاکستان کے دوروں کی منسوخی کی وجہ سے شدید مالی نقصان ہوا انکا غصہ جائز ہے۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غصہ قابل فہم ہے جب کہ رمیز راجا سابق کرکٹر ہیں اس لیے وہ کھلاڑیوں کی زبان بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
at the end Intelligence asset nawaz sharif ho ga, yeh ganja papi kabhi bhi Pakistan ka wafadar nahin ho sakta.