نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ؟حقائق منظرعام پر

expoo111.jpg


نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ؟وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے۔

حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ اس پوسٹ کی بنیاد پرسنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں مضمون لکھا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی اہلیہ کوای میل کی جاتی ہے، مارٹن گپٹل کی اہلیہ کوکہاگیااس کےشوہرکوپاکستان میں نشانہ بنایاجاسکتاہے، یہ ای میل اکاؤنٹ بھی24اگست کوہی بنایاگیا، اس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے، پروٹون ویب سرورپریہ اکاؤنٹ بنایاگیا جومحفوظ تصورکیاجاتاہے.

page-4.jpg




page-3.jpg


page-2.jpg



page-1.jpg




دستاویزات میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ اسی ای میل ایڈریس کےبننے کے 15 منٹس بعد نیوزی لینڈ کو دھمکی آمیزپیغام بھیجا گیا۔ اسی ڈیوائس پر13 آئ ڈیز موجود ہیں۔ جس ڈیوائس سے کیوی ٹیم کو یہ ای میل کی گئی وہ ممبئی کے شہری اوم پرکاش مشرا کے زیراستعمال تھی۔

فواد چوہدری نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا گیاہے۔ 17ستمبرکوحمزہ آفریدی کےنام سےجی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی، حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کےذریعےبھارت میں بنائی گئی۔

em-1-1024x768.jpg


em-2-1024x768.jpg


em-3-1024x768.jpg


em-4-1024x768.jpg


حمزہ نام اس لیےاستعمال ہواکہ یاظاہرہوتھریٹ پاکستان سےگیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرناہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیزپیغام بھیج دیا گیاہے۔

ویسٹ انڈیزکوبھی تھریٹ احسان اللہ احسان آئی ڈی سےکیاگیا، جس سے بہتراندازہ لگایاجاسکتاہےانڈیا میں نام کے اسپیلنگ کیسے لکھے جاتے ہیں


فوادچوہدری کے مطابق دونوں پیجز اور آرٹیکل کا تعلق افغان سابق نائب صدر امر اللہ صالح سے ہے۔