بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں جعلی نوکریاں،سرٹیفکیٹ دینے والے پکڑے گئے

fake.jpg


کراچی پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار ہے جو کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں جعلی نوکریاں و داخلے دلوانے میں ملوث تھا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رپور ٹ کے مطابق کراچی کےتھانہ شارع نورجہاں نے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس پر چھاپہ مارا اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان بورڈ آفس میں جعلی نوکریوں اور جعلی داخلے دلوانے میں ملوث تھے، گروہ کی ماسٹر مائنڈ خاتون نگار نفیس اور گریڈ 14 کا ایک آئی ٹی افسربھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی مہریں ، تقرری لیٹرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی نوکریوں کیلئے اخبار میں اشتہار دیتے اور جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرتے تھے، اس کے علاوہ ملزمان داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بھی تیار کرکے سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

دوران تفتیش گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پولیس افسر نے اپنی کسی رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بنوانےکیلئے رابطہ کیا اور اس کے عوض 80 ہزار روپے بھی دیئے، آئی ٹی افسر جعلی دستاویزات تیار کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

وہ آدھا مرد آدھی عورت کہاں مر گئی اب؟؟ ویسے تو ہر وقت اپنی نسوانی آواز کے ساتھ بڑا اچھلتی رہتی ہے لیکن یہ سب کچھ دکھائی نہیں دے رہا اسے ؟؟؟
یا اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ سندھ میں یہ سب کچھ اسکے منحوس جرائم پیشہ باپ کا کیا دھرا ہے