دیکھتے ہیں آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں،مائیکل وان

vaufhh1.jpg


انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔

آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ مانچسٹر ٹیسٹ جس طرح منسوخ ہوا اس طرح آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1440617755800047621
اس سے 2 روز قبل مائیکل وان نے ٹویٹ کیا تھا کہ سکیورٹی ایشوزکےباعث دورہ منسوخ کرنےکا جوازسمجھ میں آتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ کیا سیریز متحدہ عرب امارت(یواے ای) میں نہیں ہوسکتی تھی؟

https://twitter.com/x/status/1439987700384337921
مائیکل وان نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ سیریز کو منسوخ نہ کیا جائے بلکہ سیریز کو پاکستان کے بجائےیو اے ای منتقل کردیا جائے جس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آیا اور پاکستان نے واضح کردیا کہ ہوم سیریز کسی نیوٹرل مقام پر منتقل نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر ناترجن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ کھیل جاری رہے گا۔ کرکٹ کی خبریں دینے والے ایک غیر ملکی ادارے نے بھی کہا کہ ناترجن نے کوویڈ19 مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جب کہ شیڈولڈ میچ لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Believe it or not, but the world is driven by interests not by principals. But still we should be proud of helping others in their need and shouldn't change our values just because they are mean.